’کیش لیس پیمنٹ‘: سی ڈی اے کا ادائیگیوں کا سارا سسٹم ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے زیادہ شفاف اور مؤثر مالیاتی فریم ورک کو یقینی بنانے کے لے اپنی تمام ادائیگیوں کو کیش لیس ڈیجیٹل سسٹم پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں ڈیجیٹل پارکنگ کا آغاز، شہریوں کو کہاں کہاں مفت سروس میسر ہے؟
یہ فیصلہ سی ڈی اے بورڈ کے چوتھے اجلاس کے دوران کیا گیا جس کی صدارت چیئرمین محمد علی رندھاوا نے کی۔ اجلاس میں بورڈ کے تمام ممبران موجود تھے۔
اس اقدام کا مقصد ادائیگی کے عمل کو ہموار کرنا اور دستی کیش ہینڈلنگ سے وابستہ خطرات کو کم کرنا ہے۔
اجلاس کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ون ونڈو آپریشن میں فراہم کی جانے والی 165 سروسز کی ادائیگیوں کو پہلے ہی ڈیجیٹل سسٹم پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
مزید برآں واٹر ٹینکر چارجز اور اسلام آباد واٹر اکاؤنٹس کو ’کیو آر کوڈ‘ پر مبنی کیش لیس ادائیگیوں کے ساتھ مربوط کر دیا گیا ہے۔
سی ڈی اے حکام نے بورڈ کو بریفنگ دی کہ یہ تبدیلی ڈائریکٹوریٹ آف میونسپل ایڈمنسٹریشن، ماحولیات اور نفاذ کے محکموں کی جانب سے عائد کیے گئے جرمانوں سمیت تمام مالیاتی لین دین کا احاطہ کرے گی۔
مزید پڑھیے: اسلام آباد کوخوبصورت بنانے کے لیے آذر بائیجان اورسی ڈی اے کے درمیان شانداراشتراک
مالیاتی انتظام کو مزید بڑھانے کے لیے بورڈ نے سی ڈی اے کے اندر ایس اے پی ڈبل انٹری اکاؤنٹنگ سسٹم کے نفاذ کی بھی منظوری دی۔
حکام کو ہدایت کی گئی کہ وہ مالی سال کے آخر تک سی ڈی اے کے اثاثوں کا مکمل ریکارڈ مرتب کریں۔
چیئرمین رندھاوا نے ہدایت کی کہ ایک کارپوریٹ طرز کی مالیاتی رپورٹ تیار کی جائے جس میں سال بھر کے لیے اتھارٹی کی کامیابیوں اور اہداف کی تفصیل ہو۔
آسانی سے عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے، سی ڈی اے ایس اے پی سسٹم کے نفاذ کے لیے اگلے ہفتے کنٹرولر جنرل آف پاکستان کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کرے گا۔
مزید پڑھیں: سپریم کورٹ از خود نوٹس: سی ڈی اے کو شہتوت کے درخت کاٹنے کی اجازت مل گئی
مزید برآں ممبر فنانس کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں ڈائریکٹر لینڈ، ڈائریکٹر میونسپل ایڈمنسٹریشن اور ڈائریکٹر جنرل آف بلڈنگ کنٹرول سیکشن شامل ہیں جو اسلام آباد میں کرائے پر دی گئی سی ڈی اے کی تمام جائیدادوں کی نشاندہی کرے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈیجیٹل پیمنٹ سی ڈی اے کیش لیس پیمنٹ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ڈیجیٹل پیمنٹ سی ڈی اے کیش لیس پیمنٹ سی ڈی اے کیش لیس کے لیے
پڑھیں:
پاپ کوئین میڈونا کی شاندار واپسی، ’کنفیشنز 2‘ بل بورڈ 200 پر نمبر ون
عالمی شہرت یافتہ امریکی پاپ اسٹار میڈونا نے ایک بار پھر اپنی مقبولیت کا لوہا منواتے ہوئے اپنے نئے البم ’کنفیشنز 2‘ کے ساتھ امریکا کے معروف بل بورڈ 200 البمز چارٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
66 سالہ میڈونا کو جدید پاپ موسیقی کی تاریخ کی سب سے بااثر شخصیات میں شمار کیا جاتا ہے، جو 4 دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط اپنے کیریئر میں وہ درجنوں عالمی ہٹ گانے اور متعدد کامیاب البمز پیش کرچکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: میڈونا کا نیا البم ‘کنفیشنز 2‘ ریلیز، گانوں میں ذاتی زندگی کی عکاسی، سابق شوہر پر طنز
انہیں ’کوئین آف پاپ‘ کے لقب سے بھی جانا جاتا ہے، جبکہ موسیقی، فیشن اور اسٹیج پرفارمنس کے میدان میں ان کی جدت نے انہیں دنیا کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی خواتین فنکاروں میں شامل کر دیا ہے۔
بل بورڈ 200 کی جاری ہونے والی تازہ درجہ بندی کے مطابق دوسرے نمبر پر اولیویا روڈریگو کا البم جبکہ تیسرے نمبر پر ایلا لینگلے کا ’ڈینڈیلائن‘ موجود ہے۔
https://x.com/Bubblebathgirl/status/2078941004296532396
چارٹ میں چوتھی پوزیشن مورگن والن کے ’آئی ایم دا پروبلم‘ اور 5ویں نمبر پر کینیڈین ریپر ڈریک کے البم ’آئس مین‘ نے حاصل کی۔
ٹاپ 10 میں شامل دیگر البمز میں نوح کہان کا ’دا گریٹ ڈیوائیڈ‘ چھٹے، کین کارسن کا ’ایکسپیریمینٹ‘ 7ویں، پاپ لیجنڈ مائیکل جیکسن کا لازوال البم ’تھرلر‘ 8ویں، سیینا اسپیرو کا ’وزیٹر‘ 9ویں اور مرحوم کنٹری موسیقار ٹوبی کیتھ کا ’بگیسٹ ہٹ 35‘ 10ویں نمبر پر رہا۔
مزید پڑھیں: گلوکارہ میڈونا کے مداح نے 18 ٹیٹو بنوا کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا
تازہ بل بورڈ چارٹ اس بات کی بھی عکاسی کرتا ہے کہ موسیقی کی دنیا میں نئے البمز کے ساتھ ساتھ کلاسک ریکارڈنگز بھی اپنی کشش برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
مائیکل جیکسن کے شہرۂ آفاق البم ’تھرلر‘ کی ٹاپ 10 میں مسلسل موجودگی اس کی مقبولیت اور عالمی موسیقی پر اس کے دیرپا اثرات کا واضح ثبوت سمجھی جا رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بل بورڈ پاپ کوئین پاپ لیجنڈ ڈریک فیشن مائیکل جیکسن موسیقی میڈونا