ایسا نظام متعارف کروایا ہے جس سے بدعنوانی کی نذر ہونے والا پیسا دوبارہ خزانےمیں آئے گا، وزیر اعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ایسا نظام متعارف کروایا ہے جس سے بدعنوانی کی نذر ہونے والا پیسا دوبارہ خزانے میں آئے گا، نیا نظام شفافیت اور بروقت انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گا۔
وزیر اعظم نے کیس اسائنمنٹ اینڈ منیجمنٹ سسٹم کا افتتاح کردیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ کئی دہائیوں سے ہمارا نظام انحطاط کا شکار رہا، جدید ٹیکنالوجی کے فقدان سے کھربوں روپے کی رقم دہائیوں سے رکی ہوئی تھی، 11 ماہ میں خامیاں دور کرنے پر توجہ دی ہے، کھربوں روپے کے مقدمات ٹریبونلز، ہائیکورٹس اور سپریم کورٹ میں زیر التوا ہیں، واجب الادا ٹیکس کی ایک ایک پائی عوام کی امانت ہے۔
پاکستان میں 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری خوش آئند ہے، وزیراعظم شہباز شریفشہباز شریف نے کہا کہ آئی ایف سی کے تحت پاکستان کے نجی شعبے میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے ملکی معیشت کا پہیہ تیزی سے گھومے گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ وزیر قانون اور ان کی ٹیم کو کیس اسائمنٹ اینڈ منیجمنٹ سسٹم کی تیاری اور شفاف و فوری انصاف کی فراہمی کے اقدامات پر مبارک باد دیتا ہوں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اس سسٹم کی تیاری وقت کی اہم ضرورت تھی، اس سے پہلے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ایف بی آر میں لگایا گیا تھا، مقدمات کی تفویض اور انتظام کا جدید نظام وقت کا تقاضا تھا، نیا نظام شفافیت اور بر وقت انصاف کی فراہمی میں کردار ادا کرے گا، ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پھر سیمنٹ انڈسٹری میں لگایا گیا، نظام کے اجراء میں تعاون پر کینیڈا اور اقوام متحدہ کے مشکور ہیں، پاکستان بھر میں سائلین اور درخواست گزار شفاف اور تیز تر انصاف کے خواہاں تھے۔
انہوں نے کہا کہ ایف بی آر میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم متعارف کروانے کا مقصد واجب الادا ٹیکس کا حصول تھا، بدقسمتی سے ماضی میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کا استعمال درست انداز میں نہیں کیا گیا، ہم نے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کو ازسر نو شروع کیا۔
شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ نئے نظام کے تحت سندھ ہائیکورٹ نے ایک دن میں 24 ارب کے کیسز کے فیصلے کیے، یہ رقم اب قومی خزانے میں جمع کروائی جائے گی، وقت آگیا ہے کہ ایسی مزید رقوم کو قومی خزانے میں واپس لایا جائے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم شہباز شریف نے کہا کہ
پڑھیں:
وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے: شہباز شریف
— فائل فوٹووزیرِاعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے یومِ آزادی کے پُرمسرت موقع پر گلگت بلتستان کے عوام اور پوری قوم کو مبارکباد پیش کی۔
وزیرِاعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ یکم نومبر 1947 کو گلگت بلتستان کے بہادر عوام نے جرات، اتحاد اور حب الوطنی کا مظاہرہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی عوام نے ڈوگرہ راج سے آزادی حاصل کی اور پاکستان کے ساتھ الحاق کا تاریخی فیصلہ کیا، یہ دن اس عظیم قربانی، عزم اور وطن سے محبت کی یاد دلاتا ہے جس نے خطے کی تاریخ بدل دی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی، خوشحالی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے پُرعزم ہے۔ سیاحت، توانائی، بنیادی ڈھانچے اور تعلیم کے شعبوں میں جاری منصوبے علاقے کی ترقی میں سنگِ میل ثابت ہوں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو ترقی کے تمام مواقع فراہم کیے جائیں گے، تاکہ وہ قومی دھارے میں بھرپور کردار ادا کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ دن تجدید کا پیغام دیتا ہے کہ ہم اپنی آزادی، اتحاد اور ترقی کے سفر کو نئی توانائی اور جذبے کے ساتھ جاری رکھیں گے۔ اللّٰہ تعالیٰ گلگت بلتستان اور پاکستان کو امن، ترقی اور خوشحالی سے نوازے۔