26ویں ترمیم کے ہوتے عدلیہ پی ٹی آئی کو کوئی ریلیف نہیں دے سکتی، شیر افضل مروت
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی سے نکالے گئے رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ سربراہ جے یو آئی 26ویں ترمیم کے دوران عین وقت پر دغا دے گئے تھے، انہوں نے ہمیشہ اپنے مقاصد کے لیے سیاست کی ہے۔ مولانا سے متعلق ہم زیادہ شک میں مبتلا ہیں، ان کا پی ٹی آئی کے ساتھ احتجاج میں آنا شیخ چلی کےخواب ہیں، وہ کبھی اسٹیبلشمنٹ سے ٹکراؤ کی سیاست نہیں کرتے۔ اسلام ٹائمز۔ رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ 26ویں ترمیم کے ہوتے ہوے عدلیہ پی ٹی آئی کو کوئی ریلیف نہیں دے سکتی۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے بیلنس کرنے کے لیے پی ٹی آئی وفد سےملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ جب تک 26ویں ترمیم ہے عدلیہ پی ٹی آئی کو کوئی ریلیف نہیں دے سکتی، سوشل میڈیا پر پگڑیاں اچھالی جارہی ہیں، بہت سارے لوگ ٹکراؤ کی پالیسی چاہتے ہیں، آئین و قانون کے دائرے میں احتجاج کرنا چاہیے، ایک طرف خط لکھ رہے ہیں، دوسری طرف احتجاج ہو رہا ہے، سوشل میڈیا پر اداروں پر تنقید نہیں ہونی چاہیے۔
رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ٹکراؤ کی پالیسی کا غصہ ہم پر اور بانی پی ٹی آئی پر نکلتا ہے، چیف جسٹس سے ملاقات کا پی ٹی آئی کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا، قانونی اصلاحات سے متعلق تجاویز وزارت قانون کو دینی چاہئیں۔شیر افضل مروت نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان 26ویں ترمیم کے دوران عین وقت پر دغا دے گئے تھے، انہوں نے ہمیشہ اپنے مقاصد کے لیے سیاست کی ہے۔ مولانا سے متعلق ہم زیادہ شک میں مبتلا ہیں، ان کا پی ٹی آئی کے ساتھ احتجاج میں آنا شیخ چلی کےخواب ہیں، وہ کبھی اسٹیبلشمنٹ سے ٹکراؤ کی سیاست نہیں کرتے۔ ایک اور سوال کے جواب میں ان کا مزید کہنا تھا کہ وکلا کو دی گئی فیسوں کا آڈٹ ہونا چاہیے، وکلا کو زیادہ پیسے دیئے گئے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی کو کوئی 26ویں ترمیم کے شیر افضل مروت کہنا تھا کہ ٹکراؤ کی
پڑھیں:
پی ٹی آئی سے کوئی بات نہیں کر رہا، وہ احتجاج نہ کریں تو کیا کریں: اسد
سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سیاسی جماعتوں سے ساتھ بیٹھنے اور مذاکرات کرنے کی درخواست کردی۔ لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ سیاسی جماعتیں ساتھ بیٹھیں اور مذاکرات کریں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے کوئی بات نہیں کر رہا، وہ احتجاج نہیں کریں گے تو پھر اور کیا کریں گے؟ اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے پاس سوائے احتجاج کے اور کوئی راستہ نہیں چھوڑا جا رہا۔