کئی روز اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی آگئی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کئی روز کے مسلسل اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی دیکھی گئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2000 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 7 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 714 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 63 ہزار 203 روپے ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 23 ڈالر کمی کے بعد 2 ہزار 930 ڈالر فی اونس ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
چینی کی قیمت میں 8روپے فی کلو کمی ہوگئی، ادارہ شماریات کا دعویٰ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)وفاقی ادارہ شماریات نے ایک ہفتے کے دوران چینی کی قیمتوں میں 8روپے فی کلو گرام کمی کا دعویٰ کردیا، جبکہ مختلف شہروں میں چینی 172سے 200روپے فی کلو فروخت ہوتی رہی۔(جاری ہے)
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے چینی کی اوسط قیمت 8 روپے کی کمی سے 188روپے سے 180روپے فی کلو پر آگئی۔رپورٹ کے مطابق کراچی میں چینی سب سے زیادہ مہنگی ہوئی جہاں نرخوں کی ڈبل سینچری مکمل ہوگئی، پشاور میں چینی 190 روپے، کوئٹہ میں 184، لاہور میں 180 جبکہ راولپنڈی اسلام آباد میں 185 روپے فی کلو فروخت ہوتی رہی۔