چیمپئنز ٹرافی: بنگلا دیشی ٹیم دبئی سے اسلام آباد پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے لیے بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کپتان نجم الحسین شانتو کی قیادت میں دبئی سے اسلام آباد پہنچ گئی۔
بنگلادیش کی ٹیم اپنا اگلا میچ 24 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف راولپنڈی میں کھیلے گی۔
بنگلادیشی ٹیم اپنا آخری گروپ میچ 27 فروری کو پاکستان کے خلاف راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔
واضح رہے کہ بنگلا دیش کو پہلے میچ میں بھارت سے شکست ہوئی تھی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سیریز کا آخری ٹی20؛ بنگلا دیش کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری
سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلا دیش کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے، میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست کے بعد وائٹ واش سے بچنے کے لیے پاکستان نے پلیئنگ الیون میں صاحبزادہ فرحان اور حسین طلعت کو شامل کیا ہے۔
اوپنر فخر زمان اور آل راؤنڈر خوشدل شاہ کو ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا۔ فخر زمان نے پہلے میچ میں 44 رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ دوسرے میچ میں 8 رنز پر پویلین لوٹ گئے تھے۔
پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 7 وکٹوں اور دوسرے میچ میں 8 رنز سے شکست ہوئی تھی۔ بنگلا دیش نے پہلی مرتبہ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتی ہے۔
قومی ٹیم اگر تیسرا میچ بھی ہار جاتی ہے تو بنگلا دیش پہلی بار وائٹ واش کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔