وزیر اعظم نے دیامر بھاشا ڈیم متاثرین کے مطالبات پر غور کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
وزیراعلیٰ جی بی، سیکرٹری امور کشمیر، چیئرمین واپڈا، چیف سیکرٹری جی بی کمیٹی کے رکن ہوں گے جبکہ ضرورت پر ساتویں رکن کے طور پر کسی بھی متعلقہ شخص کو شامل کیا جا سکے گا، وزارت امور کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران کمیٹی کو سیکرٹریٹ کی معاونت فراہم کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم پاکستان میان شہباز شریف نے دیامر بھاشا ڈیم کے متاثرین کے مطالبات پر غور کرنے اور ان کی حقیقی شکایات کے ازالے کے لیے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ وزارت امور کشمیر و سیفران سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران کمیٹی کے چیئرمین، وزیر برائے آبی وسائل شریک چیئرمین ہوں گے، وزیراعلیٰ جی بی، سیکرٹری امور کشمیر، چیئرمین واپڈا، چیف سیکرٹری جی بی کمیٹی کے رکن ہوں گے جبکہ ضرورت پر ساتویں رکن کے طور پر کسی بھی متعلقہ شخص کو شامل کیا جا سکے گا، وزارت امور کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران کمیٹی کو سیکرٹریٹ کی معاونت فراہم کرے گی۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ٹیکس اور سیلز ٹیکس مسائل کے حل کیلئے کمیٹی قائم
سٹی42: ایف بی آر نے ٹیکس اور سیلز ٹیکس مسائل کے حل کیلئے کمیٹی قائم کر دی۔
وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کاروباری برادری کے مسائل کے فوری حل کے لیے ایک کمیٹی قائم کی ہے۔ اس کمیٹی میں مختلف شہروں کی ٹریڈ اور بزنس آرگنائزیشنز کے نمائندگان شامل ہیں جو رجسٹریشن، آڈٹ، ٹیکس پالیسی اور سیلز ٹیکس ریفنڈ جیسے امور پر ایف بی آر کو مشاورت فراہم کریں گے۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
کمیٹی کے قیام سے تاجروں کو درپیش مسائل کے فوری حل کے امکانات بڑھیں گے اور بزنس کونسلز و چیمبرز کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔