چیمپئنز ٹرافی؛ پاک بھارت ٹاکرے پر علی گنڈاپور نے اپنی خواہش بتادی! ویڈیو دیکھیں
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
پشاور:
چیمپئنز ٹرافی کا ہائی وولٹیج میچ اور سب سے بڑے ٹاکرا سمجھانے جانے والا پاک بھارت میچ کل (اتوار کے روز) دبئی میں کھیلا جائے گا، اس حوالے سے وزیراعلیٰ خیبرپخونخوا نے بھی اپنی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
ایک تقریب میں شرکت کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے پاک بھارت میچ کے حوالے سے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کا میچ ہے اور پاکستان کو لازمی انڈیا سے میچ جیتنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ کرکٹ پر بہت زیادہ انویسٹمنٹ ہو رہی ہے۔ پوری قوم ایک ہی گیم کو دیکھ رہی ہے۔ پاکستان کے ہارنے پر قوم مایوس ہو جاتی ہے، لہٰذا پاکستانی کھلاڑیوں کو محنت کرنی چاہیے۔ کھیل میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ فخر زمان سے بہت امیدیں تھیں لیکن بدقسمتی سے وہ اَن فِٹ ہوگیا، مگر باقی پلیئرز ہیں جو کھیلنے کے لیے فِٹ ہیں۔ اللہ خیر کرے، پاکستان کی جیت کے لیے دعاگو ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔