گاڑی جلانے کا مقدمہ، آفاق احمدکا جوڈیشل ریمانڈ منظور
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
عدالت نے گاڑی جلانے کے مقدمے میں مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ ویسٹ کی عدالت میں چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کے خلاف گاڑی جلانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں آفاق احمد کو عدالت میں پیش کیا گیا۔دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت سے آفاق احمد کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔عدالت نے آفاق احمد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے کیس کا چالان طلب کرلیا۔دوسری جانب آفاق احمد کی پیشی کے موقع پر مہاجر قومی موومنٹ کے کارکنان نے لاک اپ کے باہر نعرے لگائے اور ڈمپر مافیا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ا فاق احمد
پڑھیں:
لاہور: رائیونڈ میں افغان مہاجرین کو رہائش دینے والے کیخلاف مقدمہ درج
—فائل فوٹولاہور کے علاقے رائیونڈ میں افغان مہاجرین کو رہائش دینے والے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مالک مکان احمد خان کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ملک میں غیر قانونی رہائش پذیر افغان مہاجرین کا پاک افغانستان سرحد بابِ دوستی سے انخلاء جاری ہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق مالک مکان نے افغان مہاجرین کا اندرج تھانہ میں نہیں کروایا تھا، مالک مکان احمد خان نے کرایہ داری ایکٹ کی بھی خلاف ورزی کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ احمد خان زریاب روڈ کوئٹہ کا رہائشی ہے۔