لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2025ء) لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے جناح ہائوس اور عسکری ٹاور حملے کے 2مقدمات میں پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں 9اپریل تک توسیع کر دی۔

(جاری ہے)

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی۔شاہ محمود قریشی کو جیل سے لا کر عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔شاہ محمود قریشی کا ریمانڈ پیپر عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے مقدمات کا ریکارڈ اور تفتیشی رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے شاہ محمود قریشی

پڑھیں:

عمران خان کیخلاف 9 مئی کے 11 مقدمات کے ٹرائل کا نیا نوٹیفکیشن جاری

پنجاب حکومت نے 9 مئی کے 11 مقدمات کے ٹرائل کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

وزارت داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 9 مئی کے 11 مقدمات کا ٹرائل اب انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوگا اور بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت آئندہ اے ٹی سی عدالت میں ہو گی، ویڈیو لنک اور سکیورٹی انتظامات سے متعلق ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 5 نومبر کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں ہوگی جس میں بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے اڈیالہ جیل سے کمرہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا، خطرناک دہشتگرد تنظیم کے اہم رکن سمیت 18دہشتگرد گرفتار
  • میاں محمود الرشید جیل سے جناح اسپتال منتقل
  • لاہور: شاہ محمود قریشی سے سابق پی ٹی آئی رہنماؤں کی اہم ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • لاہور ہائیکورٹ، ڈکی بھائی کی جوئے کی ایپ پروموشن کیش میں ضمانت کی درخواست
  • وزیر دفاع: کابل کو پاکستان میں امن کی ضمانت دینی ہوگی
  • انسداد دہشتگردی عدالت نے ٹی ایل پی کے 114 ملزمان کو رہا کر دیا
  • پاکستان میں امن کی ضمانت کابل کو دینا ہوگی، وزیر دفاع
  • سنگجانی جلسہ کیس، زین قریشی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • عمران خان کیخلاف 9 مئی کے 11 مقدمات کے ٹرائل کا نیا نوٹیفکیشن جاری
  • سنگجانی جلسہ کیس: زین قریشی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری