برطانیہ بمقابلہ آسٹریلیا: میچ سے قبل سفارت خانے آمنے سامنے آگئے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
برطانیہ بمقابلہ آسٹریلیا: میچ سے قبل سفارت خانے آمنے سامنے آگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2025 سب نیوز
لاہور (سب نیوز )چیمپیئنز ٹرافی کا فتور ہر ایک کے سر چڑھ کر بولنے لگا ہے، جہاں عام شہری اپنی اپنی ٹیموں کو سپورٹ کر رہے ہیں، وہیں حکومتی لیول پر بھی میٹھی تکرار دیکھنے کو ملی۔آج برطانیہ اور آسٹریلیا کے میچ سے پہلے برطانوی اور آسٹریلوی ہائی کمیشنز کے درمیان ہلکی پھلکی کشیدگی دیکھنے کو ملی۔
دونوں نے ازراہ مزاح طعنے زنی کے دوران اپنے اپنے کارناموں کا ذکر کیا۔دلہن ناراض ہوتی ہے تو ہوتی رہے، دولہا برات چھوڑ کر قذافی اسٹیڈیم پہنچ گیاآسٹریلوی ہائی کمشنر نے شین وارن کی 1993 میں گیٹنگ کو کرائی گئی بال آف سینچری یاد دلائی، تو جواب میں برطانوی ہائی کمشنر نے 2019 میں اسٹوکس کے ہیڈنگلے کارنامے کو معجزہ قرار دیا۔
آسٹریلوی ہائی کمشنر نے گل کرسٹ کی 57 بالز پر سینچری کا ذکر کیا تو برطانوی ہائی کمشنر نے بوتھم کی پوری 81 سیریز یاد دلا دی۔آسٹریلوی ہائی کمشنر نے چھ ورلڈ کپ جیتنے پر فخر کا اظہار کیا تو جواب میں برطانوی ہائی کمشنر نے انہیں یاد دلایا کہ کھیل انہی کے ملک کی ایجاد ہے۔ آسٹریلوی ہائی کمشنر نے بیرسٹو میں کیری کی اسٹمپنگ یاد دلائی تو برطانوی ہائی کمشنر نے اسے حد پار کرنا قرار دیا اور کہا کپ پاکستان نے پچھلے سال تمہیں او ڈی آئی سیریز میں بری طرح ہرایا تھا اور ہم اس میچ میں منہ توڑ جواب دیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چوتھے روز بھی اضافہ کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 24 جولائی کیلیے اضافہ کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔
حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔