لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2025ء)لاہور میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے گھر پر چھاپے کے دوران پولیس پر حملے کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سرکاری گواہوں کو طلب کر لیا۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے مقدمے کی سماعت کی، جس کے دوران ذکر الہٰی سمیت 15 ملزمان کی حاضری مکمل کی گئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے پراسیکیوشن کے گواہوں کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کرتے ہوئے ٹرائل کی مزید کارروائی 18 مارچ تک ملتوی کر دی۔ملزمان پر کارِ سرکار میں مداخلت، پولیس پر حملے اور پیٹرول بم پھینکے کا الزام ہے۔ذکر الہٰی چوہدری پرویز الہٰی کا قریبی رشتے دار ہے جبکہ دیگر ملزمان میں پرویز الہٰی کے باورچی، ڈرائیورز اور سیکیورٹی گارڈز بھی شامل ہیں۔ پراسیکیوشن نے ملزمان کے خلاف چالان عدالت میں جمع کرا رکھا ہے۔واضح رہے کہ 15 ملزمان کے خلاف تھانہ غالب مارکیٹ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پرویز الہ ی

پڑھیں:

5 اکتوبر احتجاج؛ حماد اظہر سمیت دو پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار

ویب ڈیسک : انسداد دہشت گردی عدالت 5 اکتوبر احتجاج کے معاملے پر حماد اظہر سمیت دو پی ٹی آئی رہنماوں کو اشتہاری قرار دے دیا۔

جج منظر علی گل نے کیس پر سماعت کی۔ پی ٹی آئی رہنما رانا شہباز اور حماد اظہر کو عدالت نے اشتہاری قرار دیا۔

پولیس نے عدالت میں رپورٹ جمع کروائی کہ ملزمان نے خود کو روپوش کر رکھا ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

رپورٹ میں استدعا کی کہ عدالت ملزمان کو اشتہاری قرار دے۔

معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے شہری کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار

پولیس رپورٹ کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت نے دونوں پی ٹی آئی رہنماوں کو اشتہاری قرار دے دیا۔

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • مارگلہ کی پہاڑیوں پر ہرن ذبح کرنے کا واقعہ، تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج
  • کراچی: 13کروڑ کی ڈکیتی، خاتون ٹک ٹاکر و دیگر کا جسمانی ریمانڈکالعدم
  • احتجاج کیس: حماد اظہر سمیت 2 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار
  • ٹک ٹاک پر وڈیو اپ لوڈ کرنے پر دو نوجوانوں پر بہیمانہ تشدد
  • عدالت نے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر اور رانا شہباز کو اشتہاری قرار دے دیا
  • 5 اکتوبر احتجاج کیس: حماد اظہر سمیت 2 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار
  • 5 اکتوبر احتجاج؛ حماد اظہر سمیت دو پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار
  • سکھرسائٹ ایریا میں پولیس کی کارروائی،خاتون پر بھنگ اور نوجوان پر چرس کا مقدمہ
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے 9 مئی کے مقدمے میں تحریک انصاف سزا یافتہ 4 کارکنوں کوبری کردیا
  • سرگودھا: محنت کش پر تشدد کا مقدمہ درج، 10ملزمان گرفتار