دلہن ناراض ہوتی ہے تو ہوتی رہے، کرکٹ پہلے؛ دولہا شادی چھوڑ کر میچ دیکھنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
لاہور(سپورٹس ڈیسک)دنیائےکرکٹ کادوسرابڑا میلہ، چوتھےمیچ کی میزبانی آج لاہورکررہاہے، آج کامیچ گروپ بی کی ٹیموں آسٹریلیا اورانگلینڈ کےکھیلاجارہاہے، لاہورمیں28 سال بعدعالمی کرکٹ کی رونقیں بحال، کرکٹ کے بخار میں مبتلا دولہا اپنی شادی چھوڑ کر قذافی اسٹیڈیم پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق کرکٹ کے دیوانوں پر اس کھیل کا جنون سوار ہے، 28 سال بعد لاہور میں عالمی کرکٹ کی بحالی پر بچے، بڑے، خواتین سبھی خوشگوار موڈ میں ہیں اور آج کے میچ کے لئے قذافی اسٹیڈیم پہنچ رہے ہیں۔ضلع جھنگ کا دولہا اپنی برات چھوڑ کر میچ دیکھنے پہنچ گیا، قذافی اسٹیڈیم کے باہر سٹی نیوز نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے دلہے کا کہنا تھا کہ اتنے سالوں بعد انٹرنیشنل کرکٹ پاکستان میں آئی ہے کرکٹ پہلے شادی بعد میں،
دلہے کا کہنا تھا کہ دلہن ناراض ہوتی ہے تو ہوتی رہے، انٹرنیشنل ٹیم کو خوش آمدید کہنا ضروری ہے۔
مزیدپڑھیں:نعیمہ بٹ نے عدیل کو لندن میں رنگے ہاتھوں پکڑ لیا,ویڈیو وائرل
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
نیوزی لینڈ کے سابق کپتان کین ولیمسن نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق ولیمسن نے یہ فیصلہ اپنے بین الاقوامی کیریئر کے بوجھ کو کم کرنے کے اور ٹیسٹ و ون ڈے کرکٹ پر زیادہ توجہ دینے کے لیے کیا ہے۔
کین ولیمسن نے اپنی قیادت میں نیوزی لینڈ کو کئی یادگار فتوحات دلائیں، جن میں 2021 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل تک رسائی بھی شامل ہے۔ وہ اپنی بردباری، شاندار بیٹنگ تکنیک اور قیادت کی صلاحیتوں کے باعث دنیا بھر میں کرکٹ شائقین کے پسندیدہ رہے ہیں۔
ریٹائرمنٹ کے موقع پر ولیمسن نے کہا کہ ’’ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلنا میرے لیے اعزاز کی بات تھی۔ میں اپنے ساتھی کھلاڑیوں، کوچز، اور مداحوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا۔‘‘
کین ولیمسن نے اپنی شاندار کیریئر میں 93 ٹی ٹوئنٹی میچز میں شرکت کی اور 2575 رنز اسکور کیے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق ولیمسن مستقبل میں ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔