روس اور یوکرین کے درمیان امن معاہدے تک پہنچنے کا امکان، امریکی صدر
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کے خیال میں یوکرین اور روس کے درمیان امن معاہدے تک پہنچنے کا امکان موجود ہے اور فی الحال 9 مئی کو روس جانے کا ان کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
ہفتہ کے روز چائنا میڈیا گروپ نے اطلاع دی کہ امریکہ نے یوکرین کے مسئلے پر اقوام متحدہ میں ایک قرارداد کا مسودہ پیش کیا ہے۔ قرارداد کا مسودہ تین پیراگرافس پر مشتمل ہے، جس میں ‘روس یوکرین تنازع میں جانی نقصان پر سوگ منانا ، پرامن طریقوں سے تنازعے کے حل کا اعادہ، تنازعے کو جلد از جلد ختم کرنے کا مطالبہ، اور یوکرین اور روس پر دیرپا امن تک پہنچنے پر زور دینا شامل ہے۔روس نے امریکہ کی جانب سے پیش کردہ اس مسودہ قرارداد میں ترامیم کا مطالبہ بھی کیا کہ مسودے کے متن میں ‘مسئلے کی بنیادی وجوہات کو حل کرنا کا فقرہ شامل کیا جائے۔تاحال یہ واضح نہیں ہے کہ امریکہ قرارداد کے مسودے پر کب ووٹنگ چاہتا ہے۔ اس سے قبل روئٹرز نے ذرائع کے حوالے سے خبر دی تھی کہ امریکہ نے روس کی مذمت اور یوکرین کی حمایت کرنے والی اقوام متحدہ کی ایک اور قرارداد کے مسودے کو مشترکہ طو رپر پیش کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ملک بھر میں 6 سے 10 جولائی کے درمیان موسلادھار بارشوں کا امکان
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں 6 سے 10 جولائی کے درمیان موسلادھار بارشوں کا امکان ظاہر کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ 6 سے 10 جولائی کے دوران ملک بھر میں بارش، آندھی اور طوفان کا امکان ہے۔
بارشوں کے باعث شہری علاقوں میں ممکنہ طور پر سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔ اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی، اٹک اور جہلم سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفان کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
پشاور، دیر، سوات، چترال اور کوہستان سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
کوئٹہ، ژوب، زیارت اور قلات سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں بھی بادل برسنے کے امکانات ہیں۔ مظفر آباد، وادی نیلم اور راولا کوٹ میں شدید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
میرپورخاص، عمرکوٹ، ٹھٹہ، بدین، گھوٹکی، خیرپور، شکارپور، لاڑکانہ، جیکب آباد اور دادو میں بھی شدید بارشیں متوقع ہیں۔
موسمیاتی تجزیہ کاروں کے مطابق کراچی میں جمعہ اور ہفتہ کو ہلکی بارش کا امکان ہے۔
Post Views: 2