چیمپئنز ٹرافی: بنگلا دیش کی ٹیم ایونٹ کے باقی میچز کیلئے پاکستان پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں اپنے گروپ اسٹیج کے باقی میچ کھیلنے کے لیے بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کپتان نجم الحسن شانٹو کی قیادت میں دبئی سے پاکستان پہنچ گئی۔
بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کو اپنے پہلے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میچ میں دبئی میں بھارت سے شکست ہوئی تھی بنگلا دیش اپنا اگلا میچ 24 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔
بنگلا دیش اپنا آخری گروپ میچ 27 فروری کو پاکستان کے خلاف راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کین ولیمسن پاکستان سپر لیگ 10 میں شرکت کے لیے لاہور پہنچ گئے۔
نیوزی لینڈ کے کرکٹر کین ولیمسن پاکستان سپر لیگ 10 میں شرکت کے لیے لاہور پہنچ گئے۔کین ولیمسن نے لاہور میں کراچی کنگز کی ٹیم کو ہوٹل میں جوائن کر لیا ہے۔ انہیں کراچی کنگز نے ایچ بی ایل پی ایس ایل ڈرافٹ 2025ء میں سپلیمنٹری کیٹیگری میں منتخب کیا تھا۔کراچی کنگز کا اگلا مقابلہ لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ ہو گا۔کراچی کنگز کی ٹیم آج شام 6 بجے لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن گراؤنڈ میں پریکٹس کرے گی۔