چیمپیئنز ٹرافی: آسٹریلیا نے انگلینڈ 5 وکٹ سے شکست دے دی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
لاہور:چیمپیئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 5وکٹوں سے شکست دے دی۔
آج کا میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
انگلینڈ کی جانب سے بین ڈکٹ نے 3 چھکوں اور 17 چوکوں کی مدد سے 165 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، اس کے علاوہ جو روٹ 68، جوز بٹلر 23، جوفرا آرچر 21، لیام لیونگسٹن 14، جیمی اسمتھ 15، فل سالٹ 10، برائیڈن کارس 8 اور ہیری ببروک نے 3 رنز اسکور کیے۔
آسٹریلیا کی جانب سے بین ڈوارشس نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ ایڈم زمپا اور مارنس لبوشین 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجنے میں کامیاب رہے، جبکہ گلین میکسویل نے ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے میزبان پاکستان کو 60 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں بھارت نے بنگلا دیش کو 6 وکٹوں سے ہرایا تھا۔
گزشتہ روز کراچی میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے افغانستان کو 107 رنز سے شکست دی تھی۔ ایونٹ کا اہم میچ پاک بھارت ٹاکرا کل دبئی میں ہوگا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
قوم کا اتحاد دشمن کی شکست کی ضمانت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے لاہور میں مختلف مذاہب کے نمائندوں اور نوجوان طلبا و طالبات کے ساتھ ایک خصوصی ملاقات میں بین المذاہب ہم آہنگی، قومی یکجہتی اور نوجوانوں کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شرکا نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور اُن کی آمد کو قومی یکجہتی کی علامت قرار دیا۔ نشست کے دوران لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے حالیہ آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی کو پوری قوم کی اجتماعی فتح قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم، بلا کسی مذہبی امتیاز کے، ہر دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہوتی ہے اور ہمیشہ فتح یاب ہوتی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آرنے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے لوگ تاریخ، قومی نصب العین اور حب الوطنی کے جذبے کے تحت یک دل اور یک جان ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پُرامن اور ترقی پسند ملک ہے اور بین المذاہب ہم آہنگی ہماری قومی طاقت کی بنیاد ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دشمن کو پاکستان کی قومی یکجہتی اور اتحاد کی بدولت ہمیشہ ناکامی اور مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا، انہوں نے نوجوانوں کو ملک کا روشن مستقبل قرار دیتے ہوئے ان کے مثبت کردار کو اجاگر کیا۔
تقریب میں موجود طلبا و طالبات نے آپریشن بنیان مرصوص میں پاک افواج کی تاریخی کامیابی پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا اور مادرِ وطن کے دفاع میں افواجِ پاکستان کے کردار کو سراہا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی ایس پی آر بُنیان مرصوص بین المذاہب ہم آہنگی قومی یکجہتی لاہور لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری