محکمہ موسمیات نے بارشوں اور برف باری کے نئے سلسلے کی نوید سنادی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے سے ملک بھر میں بارشوں کے نئے سلسلے کی نوید سنا دی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سسٹم 24 فروری سے ملک میں داخل ہوگا، جس کے نتیجے میں پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں ژالہ باری ہوسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں پورا ہفتہ بارشیں اور برف باری، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمالی اور پہاڑی علاقوں میں وسیع پیمانے پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور برف باری ہو سکتی ہے۔
اعلامیہ کے مطابق آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 25 فروری سے 2 مارچ تک بارش اور برف باری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا اور اس کے بالائی علاقوں میں 24 فروری سے یکم مارچ تک بارش اور برف باری ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ پنجاب اور اسلام آباد میں 25 فروری سے یکم مارچ تک بارش جبکہ مری اور گلیات میں برف باری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے سیاحوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارش اور برف باری کے دوران سفر سے گریز کریں کیوں کہ راستوں کی بندش کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں محکمہ موسمیات کی مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق 24 فروری سے 26 فروری تک کوئٹہ، زیارت اور گردونواح میں بھی بارش اور برف باری کا امکان ہے، جبکہ سندھ کے لاڑکانہ اور سکھر ڈویژن میں 25 اور 26 فروری کو ہلکی بارش کا امکان ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آزاد کشمیر بارش برف باری پیش گوئی خشکی گلگت بلتستان محکمہ موسمیات وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پیش گوئی خشکی گلگت بلتستان محکمہ موسمیات وی نیوز بارش اور برف باری محکمہ موسمیات نے کا امکان ہے کے مطابق
پڑھیں:
صدر آصف زرداری کی بارش و سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت
ویب ڈیسک :صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے متعلقہ اداروں کو بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔
انہوں نے ملک میں بارشوں اور سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
صدر مملکت نے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ ادارے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کریں اور متاثرین کو ہر ممکن امداد اور بحالی کی سہولتیں فراہم کی جائیں۔
پنجاب یونیورسٹی کے غیر تدریسی عملے کابطور اسسٹنٹ پروفیسر تعیناتی منسوخی کیخلاف احتجاج کا اعلان