سب سے زیادہ جھوٹ بولنے والے تحریک انصاف والے ہیں، پرویز خٹک
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
پرویز خٹک : فوٹو فائل
سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ جھوٹ بولنے والے تحریک انصاف والے ہیں، آج سے جھوٹ کے خلاف جہاد شروع کریں گے۔
نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ سیاست میں اپنی پوری زندگی تباہ کر دی ہے، ضلع نوشہرہ کے عوام نے ہمارے ساتھ نہیں اپنے ساتھ زیادتی کی ہے۔
پرویز خٹک نے کہا کہ بطور وزیر اعلیٰ صوبے کے لیے جو کچھ کیا ہے اپنے دم پر کیا ہے، گزشتہ انتخابات میں لوگ اندھے بہرے ہو گئے تھے، بہت جلد ایک کتاب لکھنے جا رہا ہوں اس میں سب کھل کر لکھوں گا۔
انہوں نے کہا کہ عوام ایک سال میں صوبائی حکومت سے نالاں ہوچکے ہیں، صحت کارڈ میں نے شروع کیا تھا، تعلیم، پولیس میں اصلاحات میں نے کیے تھے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پرویز خٹک
پڑھیں:
کراچی کا پالک پنیر بھارت سے زیادہ مزیدار ہے، سوئیڈش آرٹسٹ کا اعتراف
سوئیڈن سے تعلق رکھنے والی آرٹسٹ کراچی کے پالک پنیر کی دیوانی ہوگئیں اور اعتراف کیا ہے کہ یہاں کا پالک پنیر بھارت اور سوئیڈین سے زیادہ مزے کا ہے۔
کراچی آرٹس کونسل میں جاری ورلڈ کلچر فیسٹیول میں شرکت کے لیے آئی سوئیڈش میورل آرٹسٹ ڈومی فاریسٹ پاکستان میں دو بڑے وال آرٹ پینٹنگز بنا رہی ہیں، جن میں محبت، فطرت اور انسانی تعلق کو علامتی انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
ڈومی کا کہنا ہے کہ یہ ان کا پاکستان میں پہلا تجربہ ہے جو مثبت توانائی اور محبت سے بھرپور ہے۔ وہ پہلی بار اپنے اسسٹنٹس کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔
اپنے فن کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ وہ علامتی انداز میں کام کرتی ہیں، ان کی پینٹنگ میں وائی کنگ کشتی، ریچھ کے پنجے، بچہ اور آنکھیں شامل ہیں جو طاقت، حفاظت اور زندگی کی ابتدا کی علامت ہیں۔
ڈومی نے پاکستانی کھانوں کی بھی تعریف کی، خاص طور پر پالک پنیر کی اور ہنستے ہوئے کہا میں نے اسے سویڈن اور بھارت میں بھی کھایا ہے، مگر یہاں یہ زیادہ مزیدار اور مصالحے دار ہے۔