وکلا ءکی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری، عدالتی میں کام بند
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
حیدر آباد(اسٹاف رپورٹر )وکلاءہڑتال کا تیسرا روز ،حیدرآباد کی عدالتوں میں مکمل کام بند،پولیس کے بعد آج سے سائلین کے لیے بھی عدالتوں میں گیٹس بند کر دیے گئے، عدالتی عمارتوں میں عوام کا داخلہ بھی بند کر دیا گیا۔عوام کا داخلہ مجبوراً بند کرنا پڑا کیونکہ پولیس اہلکار سادے لباس میں عدالت میں آنے لگے تھے۔ وکلاءرہنماو¿ں کا مو¿قف ہے کہ حکومت اگر اپنی ضد پر قائم ہے کہ ایسی ایس پی فرخ لنجھار کا تبادلہ نہیں کیا جائے گا تو وکلاءبھی اپنے مطالبے پر قائم ہیں۔ تیسرے روز بھی عداتوں میں مقدمات میں تاریخیں دے دی گئیں قیدیوں کو بھی عدالتوں میں پیش نہ کیا جا سکا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی کی 8 انسداد دہشتگردی کی عدالتیں منشیات کی عدالتوں میں تبدیل
کراچی:صوبائی انسداد منشیات قانون کے تحت خصوصی عدالتوں کی تشکیل میں اہم پیش رفت، سندھ ہائیکورٹ نے کراچی کی 8 انسداد دہشتگردی کی عدالتیں منشیات کی عدالتوں میں تبدیل کردیں۔
ملزم ارمغان کا ریمانڈ نا دینے والے اے ٹی سی کورٹ نمبر ایک کے جج ذاکر حسین کو انسداد منشیات کورٹ کا جج مقرر کردیا گیا۔ کراچی کی 6 انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالتیں کافی عرصے سے خالی پڑی تھیں جس میں سے 5 انسداد دہشتگردی کی عدالتوں کو انسداد منشیات میں تبدیل کردیا گیا۔
کراچی کی 3 انسداد دہشتگردی کی عدالتوں کو شہید بے نظیر آباد، میرپورخاص اور لاڑکانہ منتقل کرنے جبکہ حیدرآباد اور سکھر میں موجود خصوصی عدالتوں کو منشیات کی عدالتوں میں تبدیل کیا گیا ہے۔ رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ نے سیکریٹری داخلہ کو خط لکھ دیا۔
سندھ ہائیکورٹ نے انسداد دہشتگردی کراچی کی 12 خصوصی عدالتوں کو ازسرنو منظم کردیا۔ قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے وقتی طور پر انسداد دہشتگردی عدالتیں منظم کرنے اور منشیات کی عدالتوں میں تبدیل کرنے کی اجازت دیدی ہے۔ حتمی نوٹیفیکیشن محکمہ داخلہ جاری کرے گا۔