چیمپئنز ٹرافی: پاکستان اور بھارت میچز کے بارے میں اعدادوشمار کیا بتاتے ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میگا ایونٹ میں آج دبئی میں آمنے سامنے ہوں گی۔ پاکستان کے لیے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے اوراپنے دفاعی چیمپئن کے ٹائٹل کا دفاع کرنے کے لیے یہ میچ جیتنا ناگزیر ہے۔
اس سے قبل پاکستان اور انڈیا کے درمیان ایک روزہ میچز اور چیمپئنز ٹرافی میں مقابلوں کےاعدادوشمار جاننا ضروری ہے۔
پاکستان اور انڈیا نے آج تک 135 ون ڈے میچز میں ایک دوسرے کا مقابلہ کیا ہے، جن میں سے پاکستان 73 جبکہ انڈیا 57 میچز جیتنے میں کامیاب ہوا ہے اور 5 میچز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔
یہ بھی پڑھیے: چیمپئنز ٹرافی کا بڑا ٹاکرا: روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج دبئی میں آمنے سامنے
چیمپئنز ٹرافی کے ایونٹ کی بات کی جائے تو اس میں 2004 سے اب تک پاکستان اور بھارت کے 5 مقابلے ہوئے ہیں، پاکستان ان میں سے 3 جبکہ بھارت 2 میچز جیتنے میں کامیاب ہوا ہے۔
انڈیا نے کسی بھی ایک روزہ کرکٹ میں اب تک پاکستان کے خلاف سب سے زیادہ 356 رنز کا ریکارڈ 2005 میں بنایا تھا جبکہ سب سے کم اسکور سیالکوٹ میں 1978 میں محض 79 رنز کا بنایا۔
دوسری طرف پاکستان نے انڈیا کے خلاف سب سے زیادہ اسکور 344 رنز کا 2004 میں بنایا مگر انڈیا یہ ہدف بھی مکمل کرنے میں کامیاب ہوا۔ پاکستان کے انڈیا کے خلاف کسی بھی ایک روزہ میچ میں سب سے کم اسکور 87 رنز کا تھا جو 1985 میں انہوں نے شارجہ میں بنایا۔
یہ بھی پڑھیے: چیمپیئنز ٹرافی: پاک بھارت ٹاکرے سے قبل محسن نقوی کا ٹیم کے نام اہم پیغام
انفرادی کھلاڑیوں میں پاکستان کے انضمام الحق کو انڈیا کے خلاف 67 ایک روزہ میچز میں 2403 رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ دوسری طرف انڈیا کے سچن ٹنڈولکر نے 69 ایک روزہ میچز میں 2526 رنز اسکور کیے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
cricket pak india پاک بھارت میچ چیمپئنز ٹرافی.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاک بھارت میچ چیمپئنز ٹرافی پاکستان اور بھارت چیمپئنز ٹرافی پاکستان کے انڈیا کے ایک روزہ کے خلاف رنز کا
پڑھیں:
ایشین گیمز: پاکستان، بھارت، بنگلادیش، سری لنکا براہِ راست ناک آؤٹ مرحلے میں
ایشین گیمز 2026 کے مردوں اور خواتین کے کرکٹ مقابلوں کے ڈراز اور گروپس کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔
مردوں کے ایونٹ میں پاکستان، بھارت، بنگلادیش اور سری لنکا کو عالمی رینکنگ کی بنیاد پر براہِ راست ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ دی گئی ہے جبکہ افغانستان، ہانگ کانگ، جاپان، ملائیشیا، نیپال اور عمان ابتدائی مرحلے میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔
مردوں کے ابتدائی راؤنڈ میں افغانستان، جاپان اور نیپال کو گروپ اے میں رکھا گیا ہے جبکہ ہانگ کانگ، ملائیشیا اور عمان گروپ بی کا حصہ ہوں گے۔
دونوں گروپس سے ٹاپ دو ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ کر پاکستان، بھارت، بنگلادیش اور سری لنکا کا سامنا کریں گی۔
Bangladesh, India, Pakistan and Sri Lanka have gained direct entry into the knockouts of the Asian Games 2026 men's competition https://t.co/WCS9T5YG9C pic.twitter.com/uP7s6xroNs
— Cricinfo (@cricinfo) July 24, 2026مردوں کے مقابلے 24 ستمبر سے یکم اکتوبر تک جاپان کے شہر ناگویا میں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلے جائیں گے۔
خواتین کے ایونٹ کا آغاز 17 ستمبر سے ہوگا جہاں کوارٹر فائنلز میں بھارت کا مقابلہ جاپان، بنگلادیش کا چین، سری لنکا کا ملائیشیا جبکہ پاکستان کا سامنا تھائی لینڈ سے ہوگا۔
https://www.facebook.com/AsianGamesOCA/posts/cricket-action-is-going-to-heat-up-at-the-20th-asian-games-aichi-nagoya-2026-her/1469188031908924/خواتین کے مقابلے 22 ستمبر تک جاری رہیں گے۔
واضح رہے کہ 2023 کے ایشین گیمز میں بھارت نے مردوں اور خواتین دونوں کیٹیگریز میں سونے کا تمغہ جیتا تھا۔