امریکا نے پاکستان کیلئے 397 ملین ڈالر سمیت منجمد فنڈز سے 5.3 ارب ڈالر جاری کر دیئے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )ٹرمپ انتظامیہ نے غیر ملکی امداد کے منجمد فنڈز میں سے پاکستان سے متعلق پروگراموں کے لئے 397 ملین ڈالر سمیت 5.3 ارب ڈالر جاری کر دیے ہیں۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے غیرملکی خبر ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے 5.3 ارب ڈالر کی منجمد شدہ غیر ملکی امداد میں سے زیادہ تر سکیورٹی اور انسداد منشیات پروگراموں کے لئے فنڈز جاری کئے ہیں جبکہ انسانی ہمدردی کی امداد کے لئے محدود فنڈز فراہم کئے گئے ہیں۔
امریکی کانگریس کے ایک عہدیدار کے مطابق پاکستان میں امریکی حمایت یافتہ پروگراموں کے لئے 397 ملین ڈالرز مختص کئے گئے ہیں۔ یہ فنڈز خاص طور پر ایف-16 طیاروں کے استعمال کی نگرانی سے متعلق ہیں۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق یو ایس ایڈ کے پروگراموں کے لئے 100 ملین ڈالر سے کم فنڈز جاری کئے گئے ہیں جبکہ ریڈ کراس کے لئے علیحدہ سے 56 ملین ڈالر فراہم کئے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتدار سنبھالنے کے بعد غیر ملکی امداد روکنے کا حکم دیا تھا تاہم اب یہ فنڈز جاری کئے جا رہے ہیں۔
گلیات میں نوجوان کا قتل، مشتعل ہجوم نے پولیس کی موجودگی میں قاتل چوکیدار کو مار ڈالا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پروگراموں کے لئے کئے گئے ہیں ملین ڈالر کی امداد
پڑھیں:
شدید بارشیں، سیلاب،کسی بھی صوبے کو ضرورت پڑی تو امداد کیلئے حاضر ہیں:شرجیل میمن
ویب ڈیسک :سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ملک بھر میں جاری بارشوں کے سلسلے کے باعث ناردرن ایریاز میں شدید نقصان ہوا ہے تاہم سندھ حکومت مکمل الرٹ ہے اور کسی بھی صوبے کو ضرورت پڑی تو ہم امداد کیلئے حاضر ہیں۔
شرجیل میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے 2010 سے اب تک کئی بار شدید بارشیں اور سیلاب دیکھے ہیں، اس لیے ہم ہر ممکن انتظامات کے ساتھ تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں بھی امداد یا انتظامیہ کی ضرورت ہوگی، سندھ حکومت اپنی خدمات پیش کرے گی۔ صوبے میں بڑے اسپیل آنے کی صورت میں پوری مشینری تیار ہے، اور انتظامیہ پہلے ہی سے الرٹ پر ہے،بلوچستان میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شرجیل میمن نے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو سخت سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت ہے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
مون سون بارشیں, پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
شرجیل میمن نے بتایا کہ کاروباری طبقے کے لیے آسانیاں پیدا کی جا رہی ہیں، آن لائن اور ون ونڈو آپریشن کا آغاز ہوگا، اور اس وقت پاکستان میں کاروبار کے لیے سنہری موقع موجود ہے،لیاری میں عمارت گرنے کے واقعے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے فوری اور سخت ایکشن لیا ہے۔ مخدوش عمارتوں کو خالی کروایا جا رہا ہے، اب تک 59 عمارتیں خالی کرائی جا چکی ہیں۔ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری ہے، اور حکومت چھ ماہ کا کرایہ کرایہ داروں کو فراہم کر رہی ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر قانونی تعمیرات کی اطلاع دیں، کیونکہ ان سے قیمتی انسانی جانیں خطرے میں پڑتی ہیں۔
معروف برطانوی گلوکار انتقال کر گئے
ترقیاتی منصوبوں پر بات کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ شاہراہ بھٹو تیزی سے مکمل ہو رہی ہے، اگست تک جام صادق پل بھی مکمل کر کے عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔ کے فور منصوبے پر بھی وزیر اعلیٰ میٹنگز کر رہے ہیں اور یہ جلد مکمل کر لیا جائے گا۔
سیاسی معاملات پر بات کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ کسی سیاسی رہنما کو سزا ملنے پر پیپلز پارٹی کو خوشی نہیں ہوتی، لیکن اگر کوئی جلاؤ گھیراؤ کرے تو اسے معاف نہیں کیا جا سکتا، ملکی املاک کو آگ لگانا سیاست نہیں، بلکہ دہشتگردی ہے۔ ایسے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارش، نشیبی علاقے زیر آب