پنجاب میں شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری؛ حکومت نے مفت ٹرانسپلانٹ پروگرام کا آغاز کردیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
لاہور:
پنجاب میں ملک کی تاریخ کے سب سے جامع ٹرانسپلانٹ پروگرام کا آغاز ہوگیا۔
چیف منسٹر ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت عام آدمی کے لئے پانچ ٹرانسپلانٹ آپریشن بالکل مفت ہوں گے جس میں جگر، گردوں، بون میرو، کورنیا کی پیوندکاری سمیت پیدائشی طورپر سماعت سے محروم کمسن بچوں کے لئے کوکلیئر امپلانٹ بھی حکومت کرائے گی۔
چیف منسٹر پرانسپلانٹ پروگرام سے مستفید ہونے کے لئے پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی سے رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے، رجسٹریشن کے بعد چیف منسٹر پرانسپلانٹ پروگرام کے تحت جگر، گردوں، بون میرو،کورنیاکی ٹرانسپلانٹیشن کرائی جا سکے گی۔
سرکاری اسپتالوں کے علاوہ نجی ہسپتالوں سے آرگن ٹرانسپلانٹ کرایا جاسکے گا، آرگن ٹرانسپلانٹیشن کے لئے وزیراعلی کی ہدایت پر ٹول فری نمبر 09009 0800 بھی فنکشنل کردیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوز نے کہا کہ ریاست کو ہر شہری کا احساس ہے، اپنا فرض نبھائیں گے، ٹرانسپلانٹیشن بہت پیچیدہ اور مہنگا پراسیس ہے عام آدمی افورڈ نہیں کرسکتا ہے، اب یہ فرض ریاست ادا کرے گی۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے لئے
پڑھیں:
سب انسپکٹر کی بھرتیاں، پنجاب پبلک سروس کمیشن نے اشتہار جاری کردیا
سٹی 42 : پنجاب پبلک سروس کمیشن کی جانب سے سب انسپکٹر کی بھرتی کیلئے اشتہار جاری کردیا گیا ہے۔
پبلک پنجاب پولیس میں سب انسپکٹر کی 300 خالی آسامیوں پربھرتی کئےجائیں گے، سب انسپکٹر کی بھرتی بذریعہ پنجاب پبلک سروس کمیشن کےذریعےکی جائے گی۔
پبلک سروس کمیشن کے جاری اشتہار کے مطابق ضلع لاہور 29 اور شیخوپورہ میں 23سب انسپکٹرز بھرتی ہوں گے۔ گریڈ 14 کی سیٹ کیلئے عمر کی حد20سے25 سال مقرر کی گئی ہے۔ مردکیلئے قد 5فٹ7انچ اورخواتین کیلئے 5فٹ2 انچ ہوگا ۔
پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا آغاز، امارات سے پاکستانی مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے
عمر میں کوئی رعائت نہیں ، جبکہ تعلیمی قابلیت بی اے سیکنڈ ڈویژن رکھی گئی ہے۔