کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نیلم منیر کی شادی کے بعد نئی تصاویر منظرعام پر آگئیں، مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی تصاویر کو پسند کیا گیا اور ان کی نئی زندگی کی شروعات کے لئے نیک خواہشات، دعائیں دی جارہی ہیں۔

پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں، انہوں نے جو بھی ڈرامہ یا فلم کی دیکھنے والوں نے اس کو سراہا اور اداکارہ کی ایکٹنگ سے محظوظ ہوئے۔

نیلم منیر نے جس عربی شخص کو اپنا ہمسفر منتخب کیا ہے اسکا اسم گرامی محمد راشد ہے جن سے اداکارہ کی محبت کی شادی ہے، محمد راشد کوئی امیر ترین برنس مین نہیں، دبئی میں مقیم پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کے شوہرمحمد راشد پاکستان کے شہرمیانوالی سے تعلق رکھتے ہیں۔

نیلم منیر کے دیور ثمر رانجھا نے نیلم منیر کے شوہر اور ان کی ملاقات کے حوالے سے تفصیلات بیان کرتے کہا تھا کہ ہم 4 بھائی اور دوبہنیں ہیں، میرے بھائی کااصل نام ارشد ہے اور دوستوں میں وہ شاہد کے نام سے بلائے جاتے ہیں۔ میرے بھائی 2006 سے دبئی میں سکونت پذیر ہیں۔ جہاں ان کا ٹریول اینڈ ٹورزم کا بزنس ہے اور وہ 3 سے 4 ریسٹورنٹس کے بھی مالک ہیں۔

ثمر رانجھا کا کہنا ہے کہ ’ محمد راشد اور نیلم منیر کی پہلی ملاقات دبئی میں ریسٹورنٹ میں ہوئی، پھر ان کی گفتگو کا سلسلہ اسنیپ (اسنیپ چیٹ) پر جاری رہا جو آہستہ آہستہ محبت میں تبدیل ہوتا گیا اور دونوں کو ایک دوسرے سے محبت ہوگئی، دو ڈھائی سال تک دونوں ایک دوسرے سے رابطے میں رہے اور پھر انہوں نے شادی کا فیصلہ کرتے ہوئے شادی کرلی‘۔

اب اداکارہ کی نئی تصاویر وائرل ہوئی ہیں جس میں وہ ’بن الیاس آفیشل‘ برانڈ کے کپڑوں کی پرموشن کررہی ہیں، مداحوں کی جانب سے ان کے اس منفرد انداز کو خوب پسند کیا جارہا ہے، تصاویر کو اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Neelam Muneer Khan (@neelammuneerkhan)


مزیدپڑھیں:برازیل میں بس ٹرک سے ٹکرا گئی، 12 طلباء ہلاک

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: اداکارہ نیلم منیر اداکارہ کی

پڑھیں:

وادی نیلم کا علاقہ جو جدید دور میں بھی ہرقسم کی بنیادی سہولیات سے محروم ہے

بالائی وادی نیلم یونین کونسل لوئر گریس کے علاقے آج کے جدید دور میں بھی صحت، تعلیم اور بجلی جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ تقریباً 21 ہزار نفوس پر مشتمل آبادی کا علاقہ حکومت کی توجہ کا منتظر ہے۔ اس حوالے سے مزید جانیے راجہ ابریز کی رپورٹ میں،

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آزاد کشمیر بنیادی سہولیات حقوق وادی نیلم

متعلقہ مضامین

  • ایک گھر میں بجلی کے دو میٹر لگانے پر پابندی کی خبریں جھوٹی قرار
  • وادی نیلم کا علاقہ جو جدید دور میں بھی ہرقسم کی بنیادی سہولیات سے محروم ہے
  • بھارت سے متعلق بیان جھوٹا ہے، میرے نام سے منسوب پوسٹ فیک ہے، شاہد آفریدی کی وضاحت
  • بجلی کے 2 میٹر لگانے پر پابندی کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی
  • شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پربھارت مخالف بیان کی تردید کردی
  • آفریدی نے بھارت سے منسوب سوشل میڈیا پوسٹ کو 'جھوٹا' قرار دیدیا
  • بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں تکنیکی خرابی کے باعث نجی ہیلی کاپٹر کی سڑک پر ہنگامی لینڈنگ، ویڈیو وائرل
  • عید الاضحیٰ پر عائزہ خان اور دانش تیمور کی خوبصورت تصاویر وائرل
  • ہانیہ عامر کی منیٰ سے حج کی تصاویر وائرل، مداحوں کی دعائیں اور تنقید کا سامنا
  • اقرار الحسن نے عید الاضحیٰ اپنی تینوں بیویوں کیساتھ منائی؛ تصاویر وائرل