عام آدمی کیلئے وزیراعلی پنجاب ٹرانسپلانٹ پروگرام کا آغازکر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
عام آدمی کیلئے وزیراعلی پنجاب ٹرانسپلانٹ پروگرام کا آغازکر دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز
لاہور (آئی پی ایس )عام آدمی کیلئے وزیراعلی پنجاب ٹرانسپلانٹ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ،پروگرام کے تحت عام آدمی کیلئے 5ٹرانسپلانٹ آپریشن مفت ہوں گے،چیف منسٹر ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت جگرٹرانسپلانٹیشن مفت ہوگی،گردوں کی پیوند کاری بھی مفت کی جائے گی۔
پروگرام کیلئے پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی سے رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے،رجسٹریشن کے بعد جگر، گردوں، بون میرو،کورنیاکی ٹرانسپلانٹیشن کرائی جا سکے گی۔سرکاری اسپتالوں کے علاوہ نجی اسپتالوں سے بھی آرگن ٹرانسپلانٹ کرایا جاسکے گا، وزیراعلی مریم نواز کا کہنا ہے کہ ریاست کو ہر شہری کا احساس ہے،اپنا فرض نبھائیں گے۔
ٹرانسپلانٹیشن بہت پیچیدہ اور مہنگا پراسیس ہے،ٹرانسپلانٹیشن کا فرض اب ریاست ادا کرے گی،سماعت کی بحالی کے بعد بچے نارمل زندگی گزار سکیں گے۔جگر اور گردوں کی ٹرانسپلانٹیشن کے اخراجات حکومت اٹھائے گی،کورنیا کی پیوند کاری سے بصار ت سے محروم افراد بھی نارمل زندگی گزار سکیں گے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: عام آدمی کیلئے
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت مائنز اینڈ منرل ڈیپارٹمنٹ کا جا ئزہ اجلاس
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت مائنز اینڈ منرل ڈیپارٹمنٹ کا جا ئزہ اجلاس وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پلسر گولڈاورآئرن سے متعلق جامع بزنس پلان طلب کرلیا وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی لوکل اورفارن انویسٹر کے لئے آسان اورقابل عمل منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کامعدنیات کے خزانے کی سرویلنس موثر بنانے کا حکم پنک سالٹ کو خام کی بجائے ویلیو ایٹڈ پروڈیکس کی شکل میں ایکسپورٹ کو ترجیح دی جائے گی۔بریفنگ راک سالٹ سے ویلیو ایٹڈ مصنوعات کیلئے سپیشل اکنامک زون کی تجویز کا جائزہ قائدآباد میں سپیشل اکنامک زون کو دس سال کے لئے ٹیکس فری قرار دینے کا بھی جائزہ لیاگیا قائد آبادسپیشل اکنامک زون میں بنیادی انفراسٹرکچر بھی فراہم کیا جائیگا چنیوٹ میں 261ملین ٹن آئرن اورکے معدنی ذخائر کا تخمینہ لگایا گیا ہے پلسر گولڈ پراجیکٹ سے 33ہزار کلو گرام سونا حاصل کیاجاسکتا ہے۔بریفنگ پلسر گولڈ پراجیکٹ کیلئے انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی نے منطوری دے دی