Daily Mumtaz:
2025-09-18@11:31:53 GMT
مظفرآباد اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 15 کلومیٹر تھی۔
ابتدائی رپورٹس کے مطابق اب تک کسی بڑے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پی آئی اے منافع بخش ادارہ بن گیا، 6 ماہ میں کتنے ارب کا منافع ہوا؟
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قومی ائیر لائن ( پی آئی اے) منافع بخش ادارہ بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی ائیرلائن نے 2025کی پہلی ششماہی میں 11.5ارب روپے منافع کمایا جو 2004 کے بعد پہلا منافع ہے۔
پی آئی اے جو پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کا حصہ ہے اس نے جنوری سے جون تک کے 6 ماہ میں قبل از ٹیکس 11.5 ارب روپے (40.64 ملین ڈالر) کا منافع ریکارڈ کیا۔
رپورٹ کے مطابق اس عرصے میں ادارے کا خالص منافع 6.8 ارب روپے رہا ہے۔
Post Views: 5