خیبرپختونخوا میں 12 سال میں کڈی لیور انسٹی ٹیوٹ جیسا ادارہ نہ بنایا جاسکا، عطا تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ ساڑھے 12 سال میں خیبرپختونخوا میں کڈنی لیور انسٹی ٹیوٹ جیسا ادارہ نہیں بنایا جاسکا۔
یوتھ جنرل اسمبلی سے خطاب میں عطااللّٰہ تارڑ نے استفسار کیا کہ کیا سیاسی نعرہ لگانے والوں نے پی کے ایل آئی بنایا، لیپ ٹاپ اسکیم بنائی؟
عطا تارڑ نے بچپن میں دیکھے گئے پاک بھارت کرکٹ میچز کا ذکر چھیڑ دیاوفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے بچپن میں دیکھے گئے پاکستان اور بھارت کے میچز کا ذکر چھیڑدیا۔
انہوں نے کہا کہ ساڑھے 12 سال میں خیبر پختونخوا میں کڈنی لیور انسٹیٹیوٹ جیسا ادارہ نہیں بنایا گیا۔
انکا کہنا تھا کہ ہم جو کچھ بھی ہیں پاکستان کی وجہ سے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پاکستان ہے تو سیاست ہے، جمہوریت میں مجھے اور میری لیڈر کو برا بھلا کہہ دیں، عوامی منصوبوں کو برا نہ کہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے دیے گئے لیپ ٹاپس کی وجہ سے کووڈ میں پاکستان کی معیشت نہیں ڈوبی، لاکھوں لیپ ٹاپس کی وجہ سے کورونا وائرس لاک ڈاؤن میں ورک فرام ہوم اور آن لائن کلاسز جاری رہیں۔
مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ اس سازش سے بچیں جو موبائل فونز کے ذریعے پھیلائی جارہی ہے۔
عطااللّٰہ تارڑ نے یہ بھی کہا کہ نوجوانوں کیلئے جاننا ضروری ہے کہ پاکستان کا قیام کیوں ضروری تھا؟ اس ملک کی بنیادوں میں لاکھوں لوگوں کا خون شامل ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ آزاد وطن کےلیے لاکھوں افراد نے بہت مصائب برداشت کیے، دو قومی نظریہ ایک حقیقت ہے، سرحد پار اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جاتا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ طلبا کا بیرون ملک بھجوانے کیلئے انڈوومنٹ فنڈ کے اربوں روپے خرچ کیے گئے، جنوبی پنجاب کے غریبوں کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلوائی گئی۔
ایک طالب علم نے استفسار کیا کہ ابھی تک سانحہ اے پی ایس کے کمیشن کی رپورٹ جاری کیوں نہیں ہوئی؟
جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ حکومت کے غلط فیصلوں کی وجہ سے دہشت گردی ملک میں واپس آئی۔
انکا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت، فوج اور عوام کو کوئی شبہ نہیں کہ سانحہ اے پی ایس دہشت گردوں کی کارروائی تھی، سانحہ اے پی ایس میں ملوث دہشت گردوں اور سہولت کاروں کو کیفرکردار تک پہنچایا جاچکا۔
عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ غزہ، فلسطین، کشمیر میں مظالم کا نام لیں تو سوشل میڈیا پر سناٹا چھا جاتا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کہنا تھا کہ وفاقی وزیر کی وجہ سے نے کہا کہ ہ تارڑ نے
پڑھیں:
شاہ محمود قریشی کا بری ہونا کوئی اچنبھے کی بات نہیں،جس کسی نے ان پر 9مئی کا کیس بنایا ہے وہ کوئی بیوقوف آدمی تھا،حامد میرکا تبصرہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف صحافی و سینئر تجزیہ کار حامد میر نے 9مئی مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی بریت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی پر اور بھی مقدمات ہیں،میں نے آپ کو پہلے بھی کہا ہے،شاہ محمود قریشی کا بری ہونا ہےوہ کوئی اچنبھے کی بات نہیں ہے،ان پر تو کیس بنتا ہی نہیں تھا،وہ تو ایسا لگتا ہے کہ جس کسی نےان پر کیس بنایا ہے،وہ کوئی بیوقوف آدمی تھا،کہ ایک آدمی جو 9مئی کے دن کراچی میں بیٹھا ہوا ہے، اپنی بیوی کی تیمار داری کررہا ہےاس پر آپ نے کیس بنا دیا۔
سینئر تجزیہ کار کاکہناتھا کہ اس کیس سے تووہ بری ہو گئے ہیں،لیکن اس کا قطعاً مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ جیل سے باہر آ کرتحریک انصاف کو سنبھال لیں گے،مجھے فی الحال ایسی کوئی بات نہیں لگتی،ان پر اور بھی مقدمات ہیں،ان پر ایک اور کیس ہے جو سنگین نوعیت کاہے،وہ ملک سے غداری کا مقدمہ ہے،جس میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کابھی الزام ہے،میرا خیال ہے ابھی ان کے لئے مشکلات ختم نہیں ہوئی ہیں۔
ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر وی آئی پی لین کی سیکیورٹی ذمہ داری اے ایس ایف کے سپرد
حامد میرنے کہاکہ شاہ محمود قریشی کی اس وقت صورتحال یہ ہے کہ ان کے برخودار زین قریشی وہ بھی ایم این اے ہیں،ان کی بیٹی بھی سیاست میں بڑی متحرک ہیں،ان ساروں کا جو موقف ہے اس کی وجہ سے مجھے نہیں لگتا کہ شاہ محمود قریشی کی مشکلات فوری طور پر ختم ہوں گی،مجھے لگتا ہے تحریک انصاف کیلئے مشکلات مزید بڑھنے والی ہیں۔
شاہ محمود قریشی کا بری ہونا کوئی اچھنبے کی بات نہیں، جو بندہ اپنی بیوی کی تمارداری کر رہا تھا ان کو بھی ملوث کیا گیا ہے۔ شاہ محمود قریشی پر اور بھی کیسز ہیں، فوری پر مشکلات ختم نہیں ہوں گی، حامد میر pic.twitter.com/8YlZdTq9gr
— Nadir Baloch (@BalochNadir5) July 22, 2025مزید :