پی آئی اے طیارہ حادثہ میں زندہ بچ جانے والے ظفر مسعود نے آپ بیتی لکھ دی
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے 2020 کے طیارہ حادثہ کے سروائیور ظفر مسعود نے آپ بیتی پر سیٹ نمبر سی ون کے عنوان سے کتاب لکھ دی۔
پی آئی اے کے حادثے کے شکار طیارے میں معجزنہ طور پر زندہ بچنے والے بینک آف پنجاب کے صدر مسعود ظفر کا اپنی کتاب کے حوالے سے ایکسپریس ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کتاب لکھنے کا خیال اس طرح آیا کہ یہ حادثہ بہت منفرد اور سبق آموز تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ اللہ نہ کرے کہ اس طرح کے حادثے کا کسی کو سامنا کرنا پڑے، کتاب کے اندر میں نے اپنے تجربات لوگوں کے ساتھ شیئر کیے ہیں کہ لوگوں کو بتاؤں کہ اس وقت کیا احساسات ہوتے ہیں جب آپ موت کے اتنے قریب ہوتے ہیں، کس طرح سے آپ کی زندگیاں تبدیل ہوتی ہیں اور زندگی میں ہماری کیا ترجیحات ہونی چاہییں۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کا طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ 96 افراد جاں بحق
انہوں نے کہا کہ میں نے جن چیزوں کا ذکر کیا، ہو سکتا ہے، اس میں سے کچھ چیزیں ایسی ہوں کہ ان کو لوگ خود سے جوڑ پائیں اور یہ ہی میرا کتاب لکھنے کا مقصد ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے کوشش کی ہے کہ اس کتاب سے کوئی ہرٹ نہ ہو، یہ کسی کے لیے ٹراما کا باعث نہ بنے، یہ بہت زیادہ جذباتی کردینے والا واقعہ تھا۔
ظفر مسعود کا کہنا تھا کہ میں نے یہ کتاب بطور حقیقی واقعے کے لکھی، کوشش کی کہ اس میں جذبات کم ڈالوں کہ اس سے متاثرہ خاندانوں کے جذبات مجروح نہ ہوں، اس کوشش کے باوجود، کہیں نہ کہیں یہ کتاب کچھ لوگوں کے جذبات کو بھڑکا سکتی ہے، اس کے لیے میں معذرت خواہ ہوں۔
مزید پڑھیں: نازش جہانگیر کراچی طیارہ حادثے میں کیسے بال بال بچ گئیں؟ حیران کن انکشاف
ان کا کہنا تھا کہ میں نے کتاب میں یہ دکھانی کی کوشش کی ہے کہ زندگی میں آپ کی ترجیحات ایسی پونی چاہییں کہ جس کا لوگوں کے اوپر مثبت آثر آئے اور ارد گرد موجود لوگوں کو فائدہ پہنچے۔
ظفر مسعود نے کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ جو بھی کچھ کرنا چاہتے ہیں، وہ کسی اور شخص کی خوشی اور فلاح و بہبود کے بدلے میں نہیں ہونی چاہیے۔
بینک آف پنجاب کے صدر کے فرائض انجام دینے والے ظفر مسعود 2020 کے طیارہ حادثے میں بچ جانے والے 2 افراد میں سے ایک ہیں، حادثےمیں 99 مسافر اور عملے کے 8 ارکان سوار تھے، طیارہ کراچی کے رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔
حادثے میں ظفر مسعود کا ایک بازو ٹوٹا جب کہ کچھ اور چوٹیں بھی آئیں۔
A post common by Express News (@expressnewspk)
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کا کہنا تھا کہ
پڑھیں:
پشاور، جعلی ویزے پر جانے والے دو مسافر زیر حراست، نشاندہی پر تین ایجنٹس گرفتار
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ایجنٹوں کا تعلق ناروال اور میرپور آزاد کشمیر سے ہے، گرفتار ایجنٹوں کو مزید تفتیش کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل پشاور کے حوالے کردیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے امیگریشن نے پشاور ایئرپورٹ پر جعلی ویزے پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنادی اور دو مسافروں کی نشاندہی پر 3 ایجنٹس کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق عادل رضا اور مشرف محمود نامی مسافر فلائٹ نمبر FZ376 کے ذریعے البانیہ جا رہے تھے، مسافروں کی جانب سے پیش کئے گئے البانیہ کے ورک ویزے جعلی نکلے، مسافروں کی نشاندہی پر ائرپورٹ سے 3 ایجنٹوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا جن میں غلام دستگیر، محمد ریاض اور توقیر احمد شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ایجنٹوں کا تعلق ناروال اور میرپور آزاد کشمیر سے ہے، گرفتار ایجنٹوں کو مزید تفتیش کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل پشاور کے حوالے کردیا گیا۔