Nawaiwaqt:
2025-09-17@21:32:19 GMT
چیمپئنز ٹرافی کا چھٹا میچ آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کا چھٹا میچ آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا ٹورنامنٹ کے چھٹے میچ میں نیوزی لینڈ کا مقابلہ بنگلہ دیش کی ٹیم کیساتھ ہوگا میچ سے قبل دونوں ٹیمز ک ٹریننگ سیشن گزشتہ روز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوا جس میں دونوں ٹیمز کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے میچ کے سلسلے میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ ٹیمز کے ہوٹل سے اسٹیڈیم جانے اور آنے کے اوقات میں سڑک عام ٹریفک کیلئے بند رکھی جائیگی جبکہ پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد بھی اسٹیڈیم اور راستوں کے دونوں اطراف تعینات رہیگی
چیمپئنز ٹرافی میچ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم
پڑھیں:
پاگل کتے کے کاٹنے سے لاحق ہونے والی بیماری بائولے پن سے آگاہی کا عالمی دن 28 ستمبرکومنایا جائیگا
مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء)پاکستان سمیت دنیا بھر میں پاگل کتے کے کاٹنے سے لاحق ہونے والی بیماری بائولے پن سے آگاہی کا عالمی دن ورلڈ ریبیز ڈے 28ستمبرکومنایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد بائولے کتوں اور دیگر پالتو جانوروں کے کاٹنے سے پیدا شدہ بیماری ریبیز یعنی بائولے پن اور اس کے نقصانات کے متعلق لوگوں کو آگاہ کرنا ہے اس دن کے حوالے سے فیصل آباد سمیت ملک بھر میں محکمہ صحت اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف ورکشاپس،سیمینارز،کانفرنسز اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں پاگل کتوں ،پالتوجانوروں اور خونخوار جانوروں سے بچائو اور اس کے کاٹنے سے پیدا شدہ پیچیدگیوں کے متعلق آگاہی فراہم کی جائے گی فیصل آباد میں پوسٹرز اور ہینڈ بلز کے ذریعے عوام کو پاگل کتے کے کاٹنے سے ہونیو الی بیماری بائولے پن اور اس کے علاج کے متعلق معلومات فراہم کی جائیںگی۔(جاری ہے)
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال فیصل آباد کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نے بتایا ہے کہ پاگل کتے کے کاٹنے سے لاحق ہونے والی بیماری بائولا پن سو فیصد جان لیوا ہے اور ملک بھر میں سالانہ دو سے پانچ ہزار اموات ریبیز سے ہوتی ہیں۔ ورلڈ ریبیز ڈے دنیا بھر میں پہلی مرتبہ 28ستمبر 2007 کو منایا گیا تھا جس کے بعد ہر سال پاکستان سمیت دنیا بھر میں28ستمبر کو ورلڈ ریبیز ڈے منایا جاتا ہے ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ہر برس پچپن ہزار لوگ پاگل کتوں کے کاٹنے سے زہریلے وائرس کا شکارہو کر مر جاتے ہیں جن میں95فیصد ہلاکتیں ایشیا اور افریقی ممالک میں ہوتی ہیں اکثر انسانی اموات کتوں کے کاٹنے سے ہوتی ہیں 15برس سے کم عمر کے تیس سے ساٹھ فیصد بچے کتوں کے کاٹنے سے متاثر ہوتے ہیں