اسلام آباد کے ایک گیسٹ ہاؤس سے نیب کے اعلیٰ افسر کی لاش برآمد
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کے ایک گیسٹ ہاؤس سے نیب کے ایک اعلیٰ افسر کی لاش برآمد ہوئی ہے۔اسلام آباد پولیس کے مطابق جی سکس فور کے گیسٹ ہاؤس میں نیب کے گریڈ 19کے آفیسر وقاص احمد خان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق وقاص احمد خان کا کمرہ اندر سے لاک تھا اور ان کے جسم پر بظاہرکوئی نشان موجود نہیں ہے۔وقاص احمد خان کی لاش پولی کلینک اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق نیب کے گریڈ 19 کے آفیسر وقاص احمد خان لاہورکے رہائشی ہیں۔پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
آج مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان،موسمیات
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اسلام ا باد نیب کے کی لاش
پڑھیں:
سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت برآمدی سہولت سکیم کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطحی اجلاس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمعرات کو یہاں برآمدی سہولت سکیم کا جائزہ لینے کے لئے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی جس میں شفافیت کو بڑھانے اور اسے مزید منصفانہ بنانے پر توجہ دی گئی۔(جاری ہے)
نائب وزیر اعظم کے آفس سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم نے مقامی مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے اور برآمدی سہولت سکیم کے تحت بہتر سہولت کے ذریعے برآمدات کو بڑھانے کے لئے حکومت کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا۔ بیان کے مطابق اس سکیم کو مزید موثر بنانے اور برآمدات میں اضافے اور مقامی صنعت کے تحفظ کے قومی ایجنڈے کے ساتھ بہتر طور پر ہم آہنگ کرنے کے لئے اہم سفارشات پیش کی گئیں۔