پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان ایل این جی کی فروخت سمیت مختلف معاہدوں پردستخط
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
باکو: پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان ایل این جی کی خرید و فروخت کے ترمیمی معاہدے سمیت متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوگئے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کی تقریب کا انعقاد باکو میں ہوا، وزیراعظم شہباز شریف اور آذری صدر الہام علیوف نے تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان ایل این جی کی خریدوفروخت کے فریم ورک معاہدے میں ترمیمی معاہدے، اسٹیٹ آئل کمپنی آذربائیجان اور پاکستان ریفائنری لمیٹڈ میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق آذر بائیجان کے شہر نخ چیوان اور پاکستان کے شہر لاہور کے درمیان مفاہمتی یادداشت، پی ایس او ایل اور ایس او سی اے آر ٹریڈنگ ایس اے کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط ہوگئے۔
معاہدوں پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا کہ اپنے بھائی شہباز شریف کو آذربائیجان میں خوش آمدید کہتے ہیں، ایک سال پہلے وزیراعظم پاکستان نے آذربائیجان کا دورہ کیا تھا، میں خود بھی پاکستان کے دورے پر جاچکا ہوں۔
ان کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان شراکت داری کو فروغ دے رہے ہیں، خطے کی صورتحال، سلامتی کے امور پر یکساں نقطہ نظر رکھتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری پر خوشی ہے، دونوں ممالک کی تجارت کے حجم میں اضافہ ہورہا ہے۔
الہام علیوف نے کہا کہ آذربائیجان پہلے ہی پاکستان کی دفاعی مصنوعات سے استفادہ کررہا ہے، پاکستان کے دفاع ہتھیاروں اور مصنوعات میں مزید دلچسپی رکھتے ہیں، اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے بہت مواقع موجود ہیں، جن منصوبوں پر بات چیت ہوئی انہیں ایک ماہ میں حتمی شکل دیں گے۔
آذربائیجان کے صدر کا کہنا ہے کہ مختلف شعبوں میں معاہدے دوطرفہ تعلقات میں اہم پیشرفت ہے، دفاعی پیداوار اور صنعتی شعبے میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال ہوا، دفاعی پیداوار کے شعبے میں مشترکہ منصوبوں پر بھی گفتگو ہوئی، دفاعی پیداوار کے شعبے میں پاکستان کا اہم مقام ہے۔ روابط کے فروغ، ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں معاونت پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ صدر آذربائیجان کے دورے کی دعوت پر مشکور ہوں، باکو کی طرز پر اسلام آباد کو بھی خوبصورت شہر بنانے میں مصروف ہیں، آذربائیجان کے صدر کے ساتھ انتہائی تعمیری مذاکرات ہوئے، صدر الہام علیوف کے پاکستانی عوام کے ساتھ لگاؤ پر فخر ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ آذربائیجان کے ساتھ دوستی کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں میں اتفاق ہے، باہمی مفاد کے مشترکہ منصوبوں سے دونوں ممالک کے عوام مستفید ہوں گے، طے پانے والے معاہدوں کو ایک ماہ میں حتمی شکل دینے پر اتفاق ہوا، دو ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدوں پر اپریل میں اسلام آباد میں دستخط ہوں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ قریبی دوطرفہ تعلقات کو معاشی میدان میں بھی وسعت دینی ہے، دوطرفہ تعاون کے معاہدوں کی تکمیل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ صدر آذربائیجان کی کشمیری عوام کی حمایت پر شکریہ ادا کرتا ہوں، مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قرارداوں کے مطابق عمل ہونا چاہئے، کشمیری 7 دہائیوں سے آزادی کیلئے جدوجہد کررہے ہیں، غزہ میں مستقل جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہیں، غزہ سمیت فلسطینی عوام کیلئے مستقل جنگ بندی کی ضرورت ہے، فلسطین میں امن کیلئے دو ریاستی حل ضروری ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ یہی وقت ہے پاکستان اور آذربائیجان بہترین اسٹریٹجک تعاون کی طرف جائیں، آذربائیجان کا وفد اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گا، وفد کے دورہ پاکستان میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کیلئے سنجیدہ گفتگو ہوگی، اپریل میں معاہدوں پر دستخط دونوں ممالک کے عوام کی کامیابی ہوگی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان اور ا ذربائیجان کے درمیان کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک معاہدوں پر شہباز شریف نے کہا کہ پر بھی
پڑھیں:
کراچی: مختلف مقامات سے نوعمر لڑکی سمیت دو افراد کی لاشیں برآمد
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں مختلف مقامات سے نوعمر لڑکی سمیت دو افراد کی لاشیں ملیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 51 سی میں گھر کی پہلی منزل سے نوعمر لڑکی کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اپنے قبضے میں لیکر شواہد حاصل کرنے کے بعد عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔
ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن عرفان آصف نے بتایا کہ متوفیہ کی شناخت 11 سالہ آسیہ کے نام سے کی گئی جس کی پڑوسی نے اپنی چھت سے لٹکتی ہوئی لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی ۔
ابتدائی معلومات کے مطابق متوفیہ کے والدین میں گزشتہ شب جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد بچی کی والدہ گھر چھوڑ کر چلی گئی تھی ۔متوفیہ کی لاش ملنے کے وقت گھر پر کوئی موجود نہیں تھا۔ تاہم، شبہ ہے کہ آسیہ نے والدین میں ہونے والے جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہو کر گلے میں پھندا کر خودکشی کی ہے۔
تاہم، پولیس دیگر پہلوؤں پر بھی تحقیقات کر رہی ہے اور اس حوالے سے وجہ موت کے تعین کے لیے متوفیہ آسیہ کا پوسٹ مارٹم بھی کرایا گیا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد حتمی طور پر ہلاکت کا تعین کیا جا سکے گا۔
دریں اثنا سرجانی ٹاؤن کے علاقے کے سیکٹر 54 سی کے قریب خالی پلاٹ میں پانے سے بھرے ہوئے گڑھے سے ایک شخص کی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر اسے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا۔
پولیس کے مطابق متوفی کی لاش کئی روز پرانی بتائی جاتی ہے جس کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی جبکہ اس کی عمر 30 سے 35 سال کے قریب بتائی جاتی ہے جبکہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ گڑھے میں بھرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہونے کا معلوم ہوتا ہے۔
تاہم، پولیس مزید چھان بین کر رہی ہے تحقیقات کر رہی ہے۔