پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرے سے لاش برآمد
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرے سے لاش برآمد ہوئی ہے، جس کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق کمرے سے تقریباً 40 سال کی عمر کے شخص کی بوسیدہ حالت میں لاش ملی، مرنے والے کی شناخت نہیں ہو سکی، مقتول کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد اکٹھے کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی ہے، میاں اسلم اقبال کے ڈیرے کا کوارٹر سی آئی اے پولیس کانسٹیبل ارشد نے کرائے پر لیا تھا، شبہ ہے کہ کانسٹیبل ارشد نے کوارٹر میں ٹارچر سیل بنا رکھا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد سے کانسٹیبل ارشد غائب ہے، جسے تلاش کیا جا رہا ہے، لاش کی شناخت کےلیے فنگر پرنٹس لےلیے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کا بیان 24 کروڑ عوام کی آواز ہے: جاوید اقبال بٹ
مدینہ منورہ / لاھور (نمائندہ نوائے وقت) صدر مسلم لیگ (ن) مدینہ منورہ جاوید اقبال بٹ نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے حالیہ انٹرویو کو پاکستانی قوم کے جذبات کی سچی ترجمانی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قطر پر اسرائیلی حملے کے خلاف پاکستان کا مؤقف جرأت، غیرت اور مسلم اُمہ کی قیادت کی علامت ہے۔ جاوید اقبال بٹ نے کہا کہ اسحاق ڈار نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کی درخواست، او آئی سی میں واضح پوزیشن اور غزہ کے مظلوم عوام کیلئے بے باک مؤقف کے ذریعے 24 کروڑ پاکستانیوں کے دل کی بات کی ہے۔ ان کے بیان نے واضح کر دیا ہے کہ پاکستان کسی جارحیت، قبضے یا ریاستی دہشتگردی کو تسلیم نہیں کرے گا۔