Nawaiwaqt:
2025-07-26@10:49:02 GMT

پنجاب: بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT

پنجاب: بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے 25 فروری سے یکم مارچ کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے، بارشوں اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کی پیش گوئی کر دی۔

ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب نے بتایا ہے کہ 25 سے 28 فروری کے دوران لاہور، فیصل آباد، شیخو پورہ، نارووال اور سیالکوٹ میں بارشیں ہو سکتی ہیں

25 فروری سے یکم مارچ کے دوران مری اور گلیات سمیت پہاڑی علاقوں میں بارشوں کے ساتھ برف باری بھی متوقع ہے۔

ادھر وادیٔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے متعدد اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم سرد ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل ہونے کے بعد 16 اضلاع میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے۔

 پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو قومی شاہراہوں پر غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کر دی

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

راجن پور:کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی

کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔فلڈ کنٹرول روم کے مطابق برساتی نالے کاہا سلطان سے 29 ہزار340 کیوسک، نالہ چھاچھڑ سے 6 ہزار 113 کیوسک اور نالہ کالا بگا سے 2 ہزار 573 کیوسک کا سیلابی پانی گزر رہا ہے۔فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق بارشوں سے دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں اضافہ جاری ہے اور دریائے سندھ کوٹ مٹھن کے مقام پر 3لاکھ 42 ہزار کیوسک پانی گزر رہا ہے ۔اس کے علاوہ دریائے سندھ میں کالاباغ، چشمہ اور ناح بیراج کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب جب کہ تربیلا، تونسہ، گڈو اور سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب دیکھا گیا ہے۔فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے مزید بتایا کہ دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور ہیڈ قادر آباد پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، ممکنہ سیلاب کے پیش نظر دریا کے کنارے پر آباد افراد اور مویشی محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے ہیں جب کہ مختلف دیہات کی کئی ایکڑ فصلیں کٹاؤ کے باعث دریا برد ہوگئیں۔اس کے علاوہ دریائے راوی ، جہلم اور ستلج میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کے نئے اسپیل کا آغاز
  • کل سے ملک کے بیشتر علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ پھر شروع
  • اتوار سے31 جولائی کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی
  • اتوار سے 31 جولائی کے دوران ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی
  • محکمہ موسمیات نے بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کردی،عوام کیلئے اہم ہدایات جاری
  • کوہ سلیمان، پہاڑی علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی
  • راجن پور:کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی
  • مون سون کی تباہ کاریاں جاری، ہلاکتیں 252 تک پہنچ گئیں، مزید بارشوں کی پیشگوئی
  • آئندہ 24 گھنٹوں میں کہاں کہاں موسلادھار بارشیں ہوں گی؟بڑی پیشگوئی
  • پنجاب اور خیبرپختونخوا میں تیزہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی