پاکستانی اور آذربائیجانی کمپنی کے درمیان پاکستان میں تیل پائپ لائن بچھانے کے ایم او یو پر دستخط
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
کراچی:
وزیر اعظم کے دورہ آذربائیجان میں پیٹرولیم سیکٹر میں بڑے معاہدے سامنے آگئے، پاکستانی اور آذربائیجانی کمپنی کے درمیان پاکستان میں تیل کی پائپ لائن بچھانے کا معاہدہ طے پاگیا۔
پی ایس او نے پاکستان اسٹاک ایکسچنج کو خط بھیج کر اہم پیشرفت سے آگاہ کردیا ہے جس کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل اور آذربائیجان کی سب سے بڑی اسٹیٹ آئل کمپنی سوکار کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔
ایم او یو کے تحت پی ایس او اور آذربائیجانی کمپنی سوکار سنگا پور میں مشترکہ جوائنٹ ٹریڈنگ کمپنی قائم کریں گے، پی آر ایل ،پی ایس او اور سوکار تینوں کمپنیاں مل کر کراچی سے ناردرن ایریاز تک تیل پائپ لائن بچھائیں گی۔
سوکار کمپنی پائپ لائن منصوبے میں انویسٹمنٹ اور خدمات بھی فراہم کرے گی، جبکہ جوائنٹ ٹریڈنگ کمپنی منصوبے پر عملدرآمد کیلیے فزیبلیٹی رپورٹ تیار کرے گی۔
واضح رہے کہ سوکار کے ساتھ مل کر تیل پائپ لائن بچھانے کی منظوری پی ایس او بورڈ پہلے ہی دےچکا ہے۔
اس معاہدے کے تحت ملکی تاریخ میں پہلی بار طویل پائپ لائن غیر ملکی سرمایہ کاری اور ملکی اشتراک سے بچھائی جائے گی اور ملک میں تیل کی سپلائی ٹینکوں کے بجائے محفوظ پائپ لائن کے ذریعے ہوگی، فی الحال، پاکستان میں تیل کی نقل و حرکت کا ایک تہائی سے بھی کم حصہ پائپ لائنوں کے ذریعے ہوتا ہے۔
پی ایس او اور سوکار کے درمیان جی ٹو جی ایس پی اے مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخط ہوئے، اس کے علاوہ پی آر ایل ،پی ایس او اور سو کار کے درمیان ریفائنری کو جدید کرنے کا تکنیکی سہ فریقی مفاہمت معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پی ایس او اور پائپ لائن کے درمیان میں تیل
پڑھیں:
باہمی عسکری تعاون کی ایک اور مثال، پاکستان اور چین کی افواج کی مشترکہ مشقوں کا آغاز
پاک آرمی اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے درمیان مشترکہ فوجی مشق “وارئیر-IX” کا آغاز ہو گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ سالانہ انسدادِ دہشت گردی مشقوں کے سلسلے کی 9ویں مشق ہے، جو دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ایک اور مضبوط مثال ہے۔
مشق کا آغاز یکم دسمبر 2025 کو ہوا جس کا بنیادی محور انسدادِ دہشت گردی آپریشنز ہیں۔ ان مشقوں کا مقصد دونوں ممالک کی افواج کے درمیان باہمی ہم آہنگی کو مزید بہتر بنانا، پیشہ ورانہ مہارتوں کو نکھارنا اور جدید جنگی تقاضوں کے مطابق بہترین تجربات کا تبادلہ کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: ’پاک-ترکیہ مشترکہ مشق اتاترک 13‘ کی اختتامی تقریب
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان دفاعی تعاون دیرینہ، پائیدار اور باہمی اعتماد پر مبنی ہے۔ ’وارئیر-IX‘ جیسی مشقیں دونوں ممالک کے مضبوط فوجی تعلقات اور علاقائی امن، استحکام اور سیکیورٹی کے مشترکہ عزم کی علامت ہیں۔
نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں ہونے والی افتتاحی تقریب میں منگلا کور کے کمانڈر اور پی ایل اے ویسٹرن تھیٹر کمانڈ کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف میجر جنرل بیان شیاومنگ سمیت پاکستان اور چین کے سینیئر عسکری حکام نے شرکت کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ssg پاک فوج چین مشترکہ مشقیں