بھارت کیخلاف پاکستانی کھلاڑی کس ڈر سے آؤٹ ہوئے؟ سابق آسٹریلوی کپتان نے بتادیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے پاکستان کی بھارت کے خلاف شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ پاکستانی کھلاڑی بھارت کے خلاف جیتنے کی کوشش میں نہیں بلکہ آؤٹ ہونے کے ڈر سے آؤٹ ہوئے۔
ایک پوڈکاسٹ میں تبصرہ کرتے ہوئے مائیکل کلارک کا کہنا تھا کہ ہم نے کوئی گیند گرنے سے پہلے یہ دیکھ لیا تھا کہ پاکستان کو اپنے گھر میں ہونے والے اتنے بڑے ایونٹ اور توقعات کا پریشر برداشت کرنے میں مشکلات کا سامنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ انہیں سمجھ نہیں آئی کہ پاکستان نے صرف ایک تبدیلی کی وہ بھی فخر زمان کی انجری کی وجہ سے۔ دبئی کی کنڈیشنز اس جگہ سے بالکل الٹ تھیں جہاں وہ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے تھے اور انہوں نے صرف ایک تبدیلی کی۔
مائیکل کلارک نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ یقین نہیں کر سکے کہ وہ کیا دیکھ رہے ہیں۔ پاکستان نے ٹاس جیتا، بیٹنگ کی اور آپ دیکھ سکتے ہیں ان کے شاٹ سلیکشن۔ ان کے کچھ آؤٹ انڈیا کو ہرانے کی کوشش نہیں بلکہ آؤٹ ہونے کے ڈر سے ہوئے۔ آپ انڈیا سے مقابلے کی کوشش نہیں کرتے ہیں آپ انڈیا کو ہرانے کی کوشش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پہلی اننگز کے بعد میچ ختم ہو چکا تھا، پاکستان نے مناسب رن ہی نہیں بنائے۔ انڈیا ہدف کے تعاقب کے لیے آنے سے پہلے ہی جیت چکا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی کوشش
پڑھیں:
اقوامِ متحدہ میں پاکستانی مندوب کا بھارت کو کرارا جواب
تصویر بشکریہ فیس بُک اکاؤنٹاقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مندوب عثمان جدون کی جانب سے بھارت کو کرارا جواب دیا گیا ہے۔
سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستانی سفیر عثمان جدون نے کہا کہ بھارت جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ جما کر مسلسل اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے، بھارت پاکستان اور خطے میں منظم دہشتگردی کی سرپرستی کر رہا ہے۔
ابن کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں صرف کشمیر نہیں بلکہ بھارت کے دیگر حصوں میں بھی ہو رہی ہیں جن کی تصدیق بین الاقوامی رپورٹس سے ہوتی ہے۔
پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے اور 7 سے 10 مئی کے دوران بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے ذمہ دارانہ انداز میں کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے 6 جنگی طیارے تباہ کیے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاک بھارت کے درمیان جنگ کا خاتمہ پاکستان کے مضبوط مؤقف اور امریکی معاونت کے باعث ممکن ہوا۔
عثمان جدون کا کہنا تھا کہ جنگ کے دوران پاکستان نے بھارت کے 6 جنگی طیارے تباہ کیے۔