اب تک یہ سیریز بہت اچھی رہی ہے، تسلسل کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں: رچن رویندرا
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سلسلے میں پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں فاتح ٹیم نیوزی لینڈ کی جانب سے سنچری میکررچن رویندرا کہتے ہیں چمپئنز ٹرافی میچز کی سیریز بہت اچھی رہی تسلسل قائم رکھیں گے۔
گروپ میچ میں بنگلا دیش کو شکست دینے والی نیوزی لینڈکے سینچری میکر رویندرا کا میچ کے بعد پریس میں کہنا تھا کہ کیپٹن نے ٹاس جیت کر خود باؤلنگ کا فیصلہ کیا شروع میں کچھ پرابلم تھی لیکن پھر ہم سنبھل گئے۔ ہماری ٹیم میں اعتماد تھا کپتان نے بھی ہمت دی بنگلا دیش کی باؤلنگ بہت بہتر ہو گئی ہے، رانا نے بھی اچھی باؤلنگ کی۔
رچن رویندرا کا مزید کہناتھاکہ اب تک ہمارے لیے یہ سیریز بہت اچھی رہی ہے، کوچز بھی بہت محنت کر رہے ہیں۔ اسی تسلسل کو برقرار رکھنا چاہتےہیں، سیریز میں کرکٹ کو انجواے کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاور پلے میں بنگلا دیش نے اچھی باؤلنگ کی تھی ہم ون ڈے کرکٹ کو ذہن میں رکھ کر ٹیم کے لیے بہتر کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔
دوسری جانب بنگلادیشی کپتان ناظم الحسن شانتو کا میڈیا بریفنگ میں کہناتھاکہ نیوزی لینڈ نے اچھی بیٹنگ کی۔ شروع میں ہماری باؤلنگ اچھی رہی لیکن بعد میں نیوزی اچھا کھیلا ہمیں بیٹنگ اور فیلڈنگ میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ اس ٹورنامنٹ کے بعد تبدیلیاں بھی ہوں گی ساتھ ساتھ ہمیں اپنی بیٹنگ بھی بہتر کرنی ہے۔
بنگلہ دیشی کپتان ناظم الحسن شانتو کا مزید کہناتھاکہ ہم پاکستان کے خلاف جیتنے کی کوشش کریں گے۔ جب تک تمام ڈیپارٹمنٹ میں بہتری نہیں کریں گے تو کیسے جیتیں گے ڈاٹ بال ہمارے ساتھ بھی پرابلم ہے۔ جو بہترین پلیئر تھے اسی میں سے انتخاب کیا گیا سینئر پلیرز کو اپنا رول ادا کرنا ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اچھی رہی
پڑھیں:
سپر نیچرل ایڈونچر سے بھرپور ’ویڈنزڈے سیزن 2‘ کا سنسنی خیز ٹیزر جاری
نیٹ فلکس کی مشہور زمانہ ویب سیریز ’ویڈنزڈے‘ کے سیزن 2 کا پہلا ٹیزر جاری کر دیا گیا۔
مقبول ہارر او ٹی ٹی سیریز ’ویڈنزڈے‘ کے سیزن 2 کا سنسنی خیز ٹیزر گزشتہ سیزن میں ادھوری چھوڑی ہوئی کہانی کو پورا کرتا ہے جس میں مرکزی کردار ویڈنزڈے نیورمور اکیڈمی واپس لوٹتی نظر آتی ہے۔
اس بار کہانی میں کئی نئے موڑ شامل کیے گئے ہیں، اور اس مرتبہ ویڈنزڈے جان چکی ہے کہ ’لاشیں کہاں دفن ہیں۔‘ اس سیریز کے دوسرے سیزن کا شائقین کو بےصبری سے انتظار تھا رپورٹ کے مطابق سیزن 2 کو دو مراحل میں ریلیز کیا جائے گا۔ پہلا مرحلہ 6 اگست 2025 کو نشر کیا جائے گا، جبکہ دوسرا مرحلہ 3 ستمبر 2025 کو ریلیز ہوگا۔
ٹیزر کی شروعات ایک سنسنی خیز منظر سے ہوتی ہے، جہاں مرکزی کردار ادا کرنے والی نوجوان ہالی ووڈ اداکارہ جینا اورٹیگا ویڈنزڈے، ایئرپورٹ سیکیورٹی سے گزرتے ہوئے اپنے لباس میں چھپائے گئے ہتھیاروں کو سیکیورٹی اہلکاروں کے کہنے پر نکالتی ہے جس کو دیکھ کر وہ دنگ رہ جاتے ہیں۔
ایڈمز فیملی سے تعلق رکھنے والی ویڈنزڈے اپنے والدین، مورٹیشیا اور گومز ( کے ہمراہ اسکول واپس جاتی ہے، جہاں وہ اپنے پرانے دوستوں سے واپس ملتی ہے جو اس سے مل کر خوش ہوجاتے ہیں تاہم ویڈنزڈے اپنی سنجیدگی برقرار رکھتی ہے۔