جاپانی ’ڈریگن فلائی‘ پرنس باقاعدہ بالغ ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 9th, September 2025 GMT
جاپانی شہنشاہ نرُوہیتو کے بھتیجے اور ولی عہد فُمہیتو کے صاحبزادے شہزادہ ہیساہیتو 19 برس کی عمر میں بلوغت کو پہنچ گئے ہیں، یہ جاپانی شاہی خاندان میں گزشتہ 40 برسوں میں کسی مرد رکن کے سن بلوغت تک پہنچنے کا پہلا موقع ہے۔
ہفتے کے روز شہزادے نے ایک خصوصی تقریب میں عمرِ بلوغت کا تاج حاصل کیا، جو ریشمی سیاہ کپڑے اور روغنی کاریگری سے تیار کیا گیا تھا اور جسے شاہی خاندان میں جوانی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔
شہزادہ ہیساہیتو نے تقریب کے شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عہدِ شباب کی اس تقریب میں تاج عطا کرنے پر آپ سب کا بہت شکریہ۔ ’میں بالغ رکن کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ رہوں گا اور اپنے فرائض ادا کروں گا۔‘
ولی عہد کی صف میں مقامشہزادہ ہیساہیتو کی پیدائش 6 ستمبر 2006 کو ٹوکیو کے علاقے مِناتو میں ہوئی، وہ ولی عہد فُمہیتو اور ولی عہدہ شہزادی کیکو کے سب سے چھوٹے بچے اور اکلوتے بیٹے ہیں، شہنشاہ نرُوہیتو کے بھتیجے ہونے کے ساتھ ساتھ وہ اپنے والد کے بعد تختِ کرائیزینتھم کے دوسرے امیدوار ہیں۔
موجودہ شاہی خاندان کے 16 بالغ ارکان میں ہیساہیتو سب سے کم عمر ہیں، ان کے بعد تخت کے امیدوار صرف ان کے والد اور پرنس ہیتاچی ہیں، پرنس ہیتاچی سابق شہنشاہ اکِیہیتو کے بھائی ہیں اور اس وقت 89 برس کے ہو چکے ہیں۔
تعلیم اور مشاغلشہزادہ ہیساہیتو نے 2010 میں اوچانومیزو یونیورسٹی کنڈرگارٹن میں تعلیم کا آغاز کیا اور پھر 2013 میں یونیورسٹی ایلیمنٹری اسکول میں داخل ہوئے، وہ شاہی خاندان کے پہلے فرد ہیں جنہوں نے روایتی گاکُشوئین اسکول کے بجائے کسی اور ادارے میں تعلیم حاصل کی۔
فی الحال وہ یونیورسٹی آف تسُکوبا کے اسکول آف لائف اینڈ انوائرمنٹل سائنسز میں زیرِ تعلیم ہیں، مارچ 2021 میں انہوں نے بچوں کے ایک غیر افسانوی تحریری مقابلے میں دوسرا انعام حاصل کیا، تاہم فروری 2022 میں ایک تحریر پر ان پر سرقے کا الزام بھی عائد ہوا۔
شہزادہ ہیساہیتو کو ڈریگن فلائی پرنس بھی کہا جاتا ہے کیونکہ انہیں ان حشرات سے خاص لگاؤ ہے، انہوں نے ٹوکیو کے اپنے اکاساکا محل میں ڈریگن فلائز پر ایک سائنسی سروے پر تحقیقی مقالہ بھی شریک تحریر کیا، اس کے علاوہ وہ بیڈمنٹن کھیلنے کے شوقین ہیں۔
دلچسپ حقیقتاگرچہ شہنشاہ نرُوہیتو کی ایک بیٹی، شہزادی آئیکو موجود ہیں، مگر جاپان کے 19ویں صدی کے مردانہ جانشینی کے قوانین کے تحت خواتین تخت پر نہیں بیٹھ سکتیں، اسی لیے شاہی جانشینی کی امیدیں شہزادہ ہیساہیتو سے وابستہ ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: شاہی خاندان ولی عہد
پڑھیں:
گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا
اگر آپ نے اب تک صرف فلموں اور ٹی وی سیریز میں آسمان پر اڑتے ہوئے ڈریگن دیکھے ہیں تو اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں حقیقت سے قریب ایک ایسا ہی حیرت انگیز منظر لوگوں کی آنکھوں کے سامنے آگیا۔ شہر کی فضاؤں میں ’’ہاؤس آف دی ڈریگن‘‘ کا مشہور ڈریگن سائریکس (Syrax) پرواز کرتا دکھائی دیا، جس نے دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کردیا۔
2026 کامن ویلتھ گیمز کی افتتاحی تقریب سے قبل گلاسگو کے دریائے کلائیڈ، ایس ای سی آرماڈیلو اور او وی او ہائیڈرو کے اوپر آٹھ میٹر طویل دیو ہیکل ڈریگن نے فضائی چکر لگائے۔ ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے مشہور فینٹسی سیریز کا منظر حقیقت میں تبدیل ہوگیا ہو۔
یہ فلائنگ ماڈل دراصل ’ایچ بی او‘ کی مقبول سیریز ’ہاؤس آف دی ڈریگن‘ میں رینیرا ٹارگرین کے ڈریگن سائریکس کی ہوبہو نقل ہے، جسے سیریز میں استعمال ہونے والے تھری ڈی اسکینز کی مدد سے انتہائی حقیقت پسندانہ انداز میں تیار کیا گیا۔
View this post on Instagramاس منفرد شاہکار کی تیاری میں 14 ماہرین نے مسلسل تین ماہ تک کام کیا اور تقریباً 3 ہزار گھنٹے صرف کیے۔ صرف 13 کلوگرام وزنی اس ڈریگن کو کاربن فائبر، ایلومینیم اور خصوصی فوم سے بنایا گیا، جبکہ اس کے پروں، سر اور دم سمیت 23 متحرک حصے اسے زندہ مخلوق جیسی حرکات کرنے کے قابل بناتے ہیں۔ اس کی ٹانگوں میں نصب جدید پروپلشن سسٹم نے اسے حقیقی پرواز ممکن بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
منتظمین کے مطابق یہ دنیا کا اپنی نوعیت کا سب سے بڑا اڑنے والا ڈریگن ماڈل ہے، جسے خاص طور پر گلاسگو 2026 کامن ویلتھ گیمز کے استقبال اور کھیلوں، جدید ٹیکنالوجی اور فینٹسی کی دنیا کو ایک ساتھ پیش کرنے کے لیے تیار کیا گیا۔
https://www.facebook.com/stvnews/videos/syrax-the-dragon-of-rhaenyra-targaryen-played-by-emma-darcy-has-been-spotted-fly/28747469711519864/واضح رہے کہ 23 جولائی سے شروع ہونے والے کامن ویلتھ گیمز کی تمام مقابلے برطانیہ اور آئرلینڈ میں ایچ بی او میکس پر براہِ راست نشر کیے جائیں گے، جبکہ نشریاتی کوریج ٹی این ٹی اسپورٹس فراہم کرے گا۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ اس بار شائقین کو جدید ٹیکنالوجی، خصوصی چینلز اور کھیلوں کے ماہرین کی بڑی ٹیم کے ساتھ ایک منفرد اور پہلے سے مختلف نشریاتی تجربہ فراہم کیا جائے گا۔
https://www.facebook.com/stvnews/videos/did-you-see-a-dragon-flying-over-glasgowa-dragon-from-game-of-thrones-prequel-ho/2166414303916270/