Islam Times:
2025-07-25@13:18:19 GMT

نگر ہوپر میں یوم تجدید عہد کا پروگرام

اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT

۔ شہدائے مقاومت شہید سید حسن نصر اللہ اور سید ہاشم صفی الدین کے تشییع جنازہ کی مناسبت سے یہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو

ہوپر نگر میں آئی ایس او کے زیر اہتمام یوم تجدید عہد کا پروگرام

ہوپر نگر میں آئی ایس او کے زیر اہتمام یوم تجدید عہد کا پروگرام

ہوپر نگر میں آئی ایس او کے زیر اہتمام یوم تجدید عہد کا پروگرام

ہوپر نگر میں آئی ایس او کے زیر اہتمام یوم تجدید عہد کا پروگرام

ہوپر نگر میں آئی ایس او کے زیر اہتمام یوم تجدید عہد کا پروگرام

ہوپر نگر میں آئی ایس او کے زیر اہتمام یوم تجدید عہد کا پروگرام

ہوپر نگر میں آئی ایس او کے زیر اہتمام یوم تجدید عہد کا پروگرام

ہوپر نگر میں آئی ایس او کے زیر اہتمام یوم تجدید عہد کا پروگرام

ہوپر نگر میں آئی ایس او کے زیر اہتمام یوم تجدید عہد کا پروگرام

ہوپر نگر میں آئی ایس او کے زیر اہتمام یوم تجدید عہد کا پروگرام

اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، گلگت بلتستان ریجن، ہوپر لوکل یونٹ ضلع نگر کے زیر اہتمام یوم تجدید عہد کی مناسبت سے ایک پروقار پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ شہدائے مقاومت شہید سید حسن نصر اللہ اور سید ہاشم صفی الدین کے تشییع جنازہ کی مناسبت سے یہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام میں سکاؤٹس نے سلامی پیش کی، بعد ازاں قائد ملت جعفریہ سید راحت حسین الحسینی نے شرکاء سے خطاب کیا۔.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

جوہری پروگرام جاری رہیگا، جنگ بندی دیرپا نہیں، ایرانی صدر کا الجزیرہ کو انٹرویو

ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے الجزیرہ کو دیے گئے انٹرویو میں واضح کیا ہے کہ ایران اسرائیل کی کسی بھی نئی جارحیت کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور تہران اپنا یورینیم افزودگی (uranium enrichment) کا پروگرام بین الاقوامی قوانین کے دائرے میں جاری رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ضرورت پڑی تو ایران کو پھر نشانہ بنائیں گے، ٹرمپ

صدر پزشکیان نے کہا کہ ہم کسی بھی نئی اسرائیلی کارروائی کے لیے تیار ہیں اور ہماری افواج اسرائیل کی گہرائی میں دوبارہ حملے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنگ بندی دیرپا ثابت نہیں ہوگی اور ایران نے ہر ممکنہ صورتحال کے لیے خود کو تیار کر رکھا ہے۔

ان کے مطابق اسرائیل نے ہمیں نقصان پہنچایا اور ہم نے بھی اسے گہرے زخم دیے ہیں، لیکن وہ اپنے نقصانات چھپا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے ایرانی قیادت کو ختم کرنے کی کوششیں ناکام ہوئیں، اگرچہ کئی سینیئر فوجی اور جوہری سائنس دان مارے گئے اور تنصیبات کو نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں:ایران پاکستانی حمایت کبھی نہیں بھولے گا، صدر مسعود پزشکیان کا محسن نقوی سے اظہار تشکر

صدر ایران نے اس بات کی تصدیق کی کہ اسرائیل نے 15 جون کو تہران میں اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران ان پر حملے کی کوشش کی جس میں وہ معمولی زخمی ہوئے۔

جوہری پروگرام پر بات کرتے ہوئے پزشکیان نے کہا کہ ہم ایٹمی ہتھیاروں کے خلاف ہیں، یہ ہمارا سیاسی، مذہبی، اخلاقی اور اسٹریٹیجک مؤقف ہے، لیکن پرامن مقاصد کے لیے افزودگی جاری رہے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایران کے جوہری راز تنصیبات میں نہیں بلکہ سائنس دانوں کے ذہنوں میں ہیں۔

امریکی اڈے پر حملے سے متعلق صدر پزشکیان نے وضاحت کی کہ قطر میں امریکی فوجی اڈے پر حملہ قطر کے خلاف نہیں تھا، بلکہ یہ ان حملوں کا جواب تھا جو امریکا نے ایران پر کیے تھے۔ اس حوالے سے انہوں نے قطر کے امیر کو ذاتی طور پر فون کر کے ایران کا مؤقف بھی واضح کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ایران اور اسرائیل کے درمیان 12 روزہ جنگ کے اختتام کے بعد صدر پزشکیان کا پہلا اہم بیان ہے۔ اس جنگ میں امریکہ نے اسرائیل کا ساتھ دیتے ہوئے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران ایٹمی معاہدہ: امریکا اور یورپ کا آئندہ ماہ کی آخری تاریخ پر اتفاق

دوسری طرف ایران، فرانس، جرمنی اور برطانیہ کے درمیان جوہری معاہدے سے متعلق مذاکرات جمعہ کو ترکی میں ہونے جا رہے ہیں۔

یورپی ممالک کا کہنا ہے کہ اگر ایران مذاکرات کی بحالی میں ناکام رہا تو اس پر دوبارہ عالمی پابندیاں لگ سکتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایٹمی پروگرام ایرانی صدر پزشکیان

متعلقہ مضامین

  • سینیٹر انوشہ رحمان نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پر سوالات اٹھا دیے
  • عمان نے غیر ملکیوں کے لیے طویل مدتی رہائش کا پروگرام متعارف کرادیا
  • سکردو میں کانفرنس بعنوان "حسین شناسی و کربلائے عصر میں ہماری ذمہ داریاں" (1)
  • خیبرپختونخوا حکومت کے زیرِ اہتمام آل پارٹیز کانفرنس میں کن سیاسی جماعتوں نے آنے سے انکار کیا؟
  • اسرائیل کیساتھ جنگ کیلئے تیار، پر امن مقاصد کیلئے جوہری پروگرام جاری رہے گا، ایرانی صدر
  • کے پی حکومت کے زیر اہتمام اے پی سی آج ہوگی
  • ماحول دوست توانائی کی طرف سفر سے واپسی ناممکن، یو این چیف
  • ڈبلیو ایچ او نے حفاظتی ٹیکوں سے متعلق پاکستان کے توسیعی پروگرام کے تحت800 میں سے 748 موٹر سائیکل تقسیم کر دیں
  • جوہری پروگرام جاری رہیگا، جنگ بندی دیرپا نہیں، ایرانی صدر کا الجزیرہ کو انٹرویو
  • یو این اداروں کا ایشیا پیسیفک میں مہاجرین کو ہنرمند بنانے کا منصوبہ