حافظ نعیم الرحمان کا بڑی احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
لاہور:
جماعت اسلامی نے رمضان المبارک کے بعد بڑی احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی زیر صدارت منصورہ لاہور میں جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے اجلاس میں عوامی حقوق کے لیے جاری تحریک سمیت ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
حافظ نعیم الرحمان نے شوریٰ کے فیصلوں سے میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ رمضان المبارک کے بعد پہلے مرحلے میں مین شاہراہوں پر دھرنے دیں گے، پھر گورنر ہاؤس اور وزیر اعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کیا جائے گا، حکومت کے لئے پھر عوام کو ریلیف دینے کے علاؤہ کوئی آپشن نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ائی پی پیز کے معاہدہ میں تبدیلی کے باوجود عوام کو ریلیف نہیں مل رہا، عوام کو بجلی کے بلوں اور پیٹرول کی قیمت میں بڑا ریلیف ملنا چاہئے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ملک میں امن و امان کی بدترین صورتحال ہے، قبائلی علاقوں میں حالات زیادہ سنگین ہیں، بلوچستان میں ہزاروں لوگ لاپتہ ہیں، ریاست جب خود آئین کو پامال کریں گی لوگ کیسے آئین پر عمل کریں گے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان حافظ نعیم الرحمان
پڑھیں:
پیپلز پارٹی نے کراچی کی نوکریوں پر قبضہ کر رکھا ہے، شہر کو لوٹ مار سے آزاد کرائیں گے: حافظ نعیم
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے شہر میں سڑکیں بنی ہوئی نہیں ہیں لیکن شہریوں کو ہزاروں کے ای چالان آ رہے ہیں، ہم لوٹ مار اور قبضے کے نظام سے شہر کو آزادی دلائیں گے۔ایک تقریب سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کراچی میں جماعت اسلامی کے منتخب اراکین اپنی بساط سے زیادہ کام کر رہے ہیں اور کریں گے، ایک مرتبہ پھر 9 ٹاؤنز میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔ان کا کہنا تھا مرتضیٰ وہاب کے کام بھی ان کو دیکھنے پڑتے ہیں، ایس تھری منصوبہ کہاں چلا گیا، شہر میں ٹرانسپورٹ ہے نہیں، سڑکیں بنی نہیں ہیں اور ای چالان ہزاروں میں آرہا ہے، کراچی سرکلر ریلوے نہیں بن رہا ہے، ریڈ لائن نے یونیورسٹی روڈ کا برا حال کر رکھا ہے، اورنج لائن میں بھی پورے اورنگی کو کور نہیں کیا گیا۔حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کراچی میں قبضے کی سیاست جاری ہے، گاؤں اور دیہات پر قبضے کے بعد شہروں پر قبضہ کر لیا گیا ہے، لاہور میں جو چالان 200 روپے کا ہے سندھ میں 5 ہزار روپے کا ہے، یہ کیا ڈرامہ ہے سڑکیں ٹھیک نہیں اور مہنگے ای چالان کیے جارہے ہیں، ہم لوٹ مار اور قبضے کے نظام سے کراچی شہر کو آزادی دلائیں گے۔جماعت اسلامی کا کہنا تھا پیپلز پارٹی نے کراچی کی نوکریوں پر قبضہ کر لیا ہے، کراچی کے نوجوانوں کو روزگار سے دور کر دیا گیا۔حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا تعلیم خیرات نہیں یہ ہمارے بچوں کا حق ہے، جنریشن زی دنیا میں انقلاب لا رہی ہے، اسی جنریشن زی کو مایوس کیا جا رہا ہے، جنریشن زی اگر مایوس ہوگئی تو پھر غلط راہ پر لگے گی، جماعت اسلامی بنو قابل پروگرام کے ذریعے جنریشن زی کو باصلاحیت بنا رہی ہے۔انہوں نے کہا حکومت سے کہنا چاہتا ہوں ہمیں کام کرنے دو، قبضہ کی سیاست اور کرپشن بند کرو، جماعت اسلامی تیاری کر رہی ہے اگر لوگ ہمارے ساتھ نکلے تو آپ کو جانا ہو گا۔