اسلام آباد میں ہلکی بوندا باندی جاری ہے اور آج دن بھر وقفے وقفے سے یہ سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق آسلام آباد میں موسم صبح سے ابر آلود ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے  ملک بھر میں  رواں ہفتے بارش کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق آسلام آباد میں  آج وقفے وقفے سے ہلکی بوندا باری جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب ملک بھر کے مختلف اضلاع میں 2 مارچ تک بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

رواں سال مون سون ستمبر کے آخر تک رہنے کا امکان ہے: ماہرین موسمیات

— فائل فوٹو

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث موسموں کے پیٹرن تبدیل ہو رہے ہیں۔ ملک کے جنوبی حصوں میں رواں سال مون سون ستمبر کے آخر تک رہنے کا امکان ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ رواں سال مون سون ہوائیں ملک کے جنوبی حصے پر کم اثرانداز ہو رہی ہے۔

ماہرین موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں زیادہ تر ملک کے شمالی و بالائی علاقوں پر اثرانداز ہیں۔

اسلام آباد اور مری میں گرج چمک کے ساتھ بارش

محکمہ موسمیات کے مطابق آج پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ 10 اگست سے مون سون ہوا کا رخ ملک کے جنوبی حصے کی جانب ہو جائے گا۔ اگست کے وسط سے مون سون سسٹم جنوبی حصے پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں سال مون سون کا دورانیہ بھی بڑھ سکتا ہے۔ عام طور پر ملک کے جنوبی حصے میں مون سون 15 ستمبر کو ختم ہوجاتا ہے۔ تاہم رواں سال مون سون ستمبر کے آخر تک رہ سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں اگلےتین روز کے لیے موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
  • ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا
  • آج سے ملک بھر میں موسلادھار بارشوں کا امکان، کب تک جاری رہیں گی؟
  • اسلام آباد اور کراچی سمیت مختلف شہروں میں ہلکی بارش
  • ملک بھر میں مون سون ہوائیں داخل، شدید بارشوں کی پیشگوئی
  • محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسلادھار بارشوں کا نیا الرٹ جاری کر دیا
  • محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں 4 سے 7 اگست کے دوران بارشوں کی پیش گوئی
  • رواں سال مون سون ستمبر کے آخر تک رہنے کا امکان ہے: ماہرین موسمیات
  • کراچی میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار؛ آئندہ 3 دن بادلوں کا راج ہوگا
  • کراچی میں بادلوں کے ڈیرے، موسم خوشگوار، بوندا باندی کا امکان