Express News:
2025-09-18@14:10:51 GMT

شاہ رُخ خان، اجے دیوگن اور ٹائگر شروف کیخلاف مقدمہ درج

اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT

بالی ووڈ کے سپر اسٹارز شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور ٹائیگر شراف کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تینوں اداکاروں پر یہ مقدمہ مشہور الائچی برانڈ کی توثیق کرنے پر درج کروایا گیا ہے جس میں گمراہ کن اشتہارات کرنے کا الزام شامل ہے۔

پان مسالہ برانڈ اور اس کی متنازعہ ٹیگ لائن ’بولو زبان کیسری‘ کے ساتھ اداکاروں کے کام پر انہیں اس صورتحال کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ یہ شکایت موہن سنگھ ہانی نامی ایک شخص نے درج کروائی ہے جس کا دعویٰ ہے کہ اشتہار غلط معلومات کو فروغ دیتا ہے، خاص طور پر نوجوانوں کو نشانہ بناتا ہے۔

شکایت کنندہ کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان، اجے دیوگن، اور ٹائیگر شروف بہت سے لوگوں کے لیے رول ماڈل ہیں اور ایسے پروڈکٹ کی توثیق کر کے وہ نوجوانوں کو گمراہ کر رہے ہیں جو زعفران پر مشتمل ہونے کا جھوٹا دعویٰ کرتی ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ کمپنی نے اس پان مسالے میں زعفران شامل ہونے کے اپنے دعوؤں کی حمایت کے لیے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا ہے۔ مزید برآں، پیکیجنگ پر انتباہ مبینہ طور پر اتنے چھوٹے متن میں لکھا گیا ہے کہ اسے پڑھنا تقریباً ناممکن ہے، جس سے شفافیت کے بارے میں خدشات پیدا ہوتے ہیں۔

درخواست گزار نے مطالبہ کیا ہے کہ اس اشتہار پر فوری پابندی سمیت اداکاروں اور کمپنی پر جرمانہ عائد کیا جائے۔

کوٹا کنزیومر ڈسپیوٹ ریڈرسل کمیشن نے شاہ رخ خان، اجے دیوگن، ٹائیگر شروف اور ویمل پان مسالہ بنانے والے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالت میں حاضر ہونے کی ہدایت کی ہے۔

 

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اجے دیوگن گیا ہے

پڑھیں:

ایشیا کپ: بنگلادیش کا افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ایشیا کپ کے نویں میچ میں بنگلادیش نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ابوظبی میں شیڈول میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والے بنگلادیش کے کپتان لٹن داس کا کہنا تھا کہ ٹیم کو یہ میچ لازمی جیتنا ہے۔ پچ تھوڑی سلو لگ رہی ہے، لہٰذا 160 تک کا اسکور اچھا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • توہین رسالت کے مقدمے میں گرفتار مرزا محمد علی اڈیالہ جیل منتقل 
  • 9 سالہ بچی آسیہ کے قتل کا انکشاف مقدمہ درج، پولیس تحقیقات جاری
  • 5 ویں جماعت کے لاپتا طالبعلم پر چرس کا مقدمہ قائم
  • پیٹرول پمپ سیل کرنے کے الزام میں میئر کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا
  • صائم ایوب کی ایشیا کپ میں صفر پر آوٹ ہونے کی ہیٹ ٹرک مکمل
  • ایشیا کپ: بنگلادیش کا افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
  • ٹرمپ کا نیویارک ٹائمز پر15 ارب ڈالر کا ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرنے کا اعلان
  • ٹنڈوآدم ،جعلی چیک دینے کے الزام میں ضمانت کی درخواستیں رد
  • کراچی، ڈکیتی کی بڑی واردات، بلڈر کے رائیڈر سے 46 لاکھ سے زائد کی رقم لوٹ لیے گئے
  • ہیڈ کانسٹیبل اسحاق جتوئی  کے اغواء کا مقدمہ درج