مرتضیٰ وہاب عباسی شہید اسپتال کراچی کی لفٹ میں پھنس گئے
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
مرتضیٰ وہاب— فائل فوٹو
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب عباسی شہید اسپتال کی لفٹ میں پھنس گئے۔
اسپتال حکام کے مطابق لفٹ چوتھی منزل سے تیزی سے پہلی منزل پر آکر پھنس گئی تھی۔ لفٹ میں موجود میئر اور ڈپٹی میئر سمیت تمام افراد محفوظ رہے
میئر سمیت تمام افراد 5 سے 10منٹ تک لفٹ میں پھنسے رہے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے عباسی شہید اسپتال میں ہیموفیلیا وارڈ کا افتتاح کردیا۔
ذرائع کے مطابق میئر اور ڈپٹی میئر کراچی سمیت 15 سے زائد افراد لفٹ میں موجود تھے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب ہیموفیلیا سوسائٹی ٹریٹمنٹ سینٹر کا افتتاح کرنے عباسی شہید اسپتال پہنچے تھے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: عباسی شہید اسپتال میئر کراچی لفٹ میں
پڑھیں:
کراچی، مومن آباد میں پولیس اور ڈاکوؤں کا مقابلہ، ایک زخمی سمیت دو ملزمان گرفتار
کراچی:شہر قائد میں مومن آباد کے علاقے الفتح قبرستان کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک زخمی ملزم سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت زخمی دانش عرف داڑھا اور اس کے ساتھی سراج احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔
کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز، نقد رقم اور ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف ضابطے کی کارروائی جاری ہے اور مزید تفتیش کے لیے انہیں متعلقہ تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔