کیا وینا ملک واقعی اپنی والدہ سے 10سال چھوٹی ہیں؟ اداکارہ نے حقیقت بتادی
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)معروف اداکارہ ومیزبان وینا ملک نے اپنی عمر سے متعلق گوگل پر درج معلومات کو غلط قرار دے دیا۔اداکارہ نے چند روز قبل میڈیا سے گفتگو کی جس دوران صحافی نے وینا سے سوال کیا کہ گوگل پر آپ کی عمر 48 سال درج ہے کیایہ درست ہے؟اس پر وینا نے بتایا کہ میری عمر کے حوالے سے گوگل پر کئی غلط معلومات موجود ہیں،گوگل کے مطابق میں اپنی والدہ سے صرف 10سال چھوٹی ہوں۔
وینا نے بتایا کہ دراصل میں 20 فروری کو صبح 5 بجے ہوئی، اس دوران اداکارہ نے یہ بھی کہا برائے مہربانی اب مجھ سے پیدائش کا سال نہ پوچھ لیجیے گا۔دوسری جانب وینا ملک نے اپنی شادی اور نوجوان لڑکے کے ساتھ شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز سے متعلق سوال کو ٹالتے ہوئے جواب دیا کہ میں نہیں جانتی کہ وہ لڑکا کون ہے۔
وینا نے کہا کہ میرے لیے اس وقت میری پہلی ترجیح میرے بچے اور میرا کیرئیر ہیں، شادی کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں لیکن اگر شادی کی تو سب سے پہلا کارڈ میڈیا کو ہی دوں گی۔اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ جو چیزیں قسمت کے حوالے ہوں اس کیلئے انسان کو زیادہ پریشان نہیں ہونا چاہیے جب کہ یہ بھی درست ہے کہ انسان کو وہی ملتا ہے جس کیلئے وہ کوشش کرتا ہے۔
غیر قانونی اراضی ریفرنس میں ملک ریاض اور علی ریاض کے وارنٹ گرفتاری جاری
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
شکرہے مروت سے جان چھوٹی، عمران خان کی وکلا سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کی اڈیالہ جیل میں اپنے وکلا سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ شکر ہے شیر افضل مروت سے جان چھوٹی، انہوں نے شیرافضل مروت کے وکلا کی فیسوں اور علیمہ خان سے متعلق بیانات پر برہمی کا اظہار کیا۔
عمران خان نے مائنز اینڈ منرلز بل پر تحفظات کا اظہار کیا اور علی امین گنڈاپورکو مائنز اینڈ منرلز بل پر بات کرنےکے لیے ملاقات کے لیے بلایا لیا۔
بانی پی ٹی آئی نے پارٹی لیڈر شپ کو تمام اختلافات ختم کرنےکا پیغام بھیجا۔ بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹرگوہرکو معذرت خواہانہ رویے پر سخت پیغام بھجوایا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے افغانستان کے ساتھ بات چیت میں بہت دیرکردی، خیبرپختونخوا دہشت گردی کا شکار صوبہ ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے قانون کی عملداری نہ ہونے پر سلمان اکرم کو چیف جسٹس کو خط لکھنےکی ہدایت بھی کی۔