امریکہ کا دوسرے ممالک کو چین کی چپ انڈسٹری کی ناکہ بندی پر مجبور کرنے کا عمل خود امریکہ کو نقصان پہنچائے گا، چینی وزارت خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
امریکہ کا دوسرے ممالک کو چین کی چپ انڈسٹری کی ناکہ بندی پر مجبور کرنے کا عمل خود امریکہ کو نقصان پہنچائے گا، چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نےیومیہ پریس کانفرنس میں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے اپنے اتحادیوں پر چین کی چپ انڈسٹری پر پابندیاں بڑھانے کے لیے دباؤ ڈالنے کے منصوبے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چین نے امریکہ کی جانب سے چین کی سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کی بدنیتی پر مبنی ناکہ بندی اور اسے دبانے پر بار بار اپنا سنجیدہ موقف بیان کیا ہے۔ امریکہ نے معاشی، تجارتی اور تکنیکی معاملات کو سیاسی رنگ دیتے ہوئے آلے کے طور پر بےجا استعمال کیا،
چینی چپس پر برآمدی کنٹرول میں مسلسل اضافہ کیا اور دوسرے ممالک کو چین کی سیمی کنڈکٹر صنعت کو دبانے پر مجبور کیا ہے.
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: انڈسٹری کی چین کی
پڑھیں:
اسامہ بن لادن امریکی پروڈکٹ تھا، خواجہ آصف
وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ مسلم ممالک کو نیٹو کے طرز پر اتحاد بنانا چاہیے، مجھے مسلم ممالک کے اجلاس میں مایوسی نہیں ہوئی، حماس کی قیادت امریکہ کی مرضی سے قطر میں بیٹھی تھی، قطر میں اسرائیلی حملہ امریکی کی مرضی سے ہوا۔ بڑا واقعہ ہے کچھ وقت لگے گا لیکن کچھ نا کچھ ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے قطر میں اسرائیلی حملہ امریکی کی مرضی سے ہوا، مسلم دنیا کو سمجھنا چاہیے، اپنے دوست نما دشمن میں تفریق کر لیں۔ گز شتہ روز نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا مسلم ممالک کو نیٹو کے طرز پر اتحاد بنانا چاہیے، مجھے مسلم ممالک کے اجلاس میں مایوسی نہیں ہوئی، حماس کی قیادت امریکہ کی مرضی سے قطر میں بیٹھی تھی، قطر میں اسرائیلی حملہ امریکی کی مرضی سے ہوا۔ بڑا واقعہ ہے کچھ وقت لگے گا لیکن کچھ نا کچھ ہوگا۔
انہوں نے کہا غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے یہ سب کچھ امریکہ کی مرضی کیساتھ ہوا ہے، شام میں امریکہ کی مرضی سے حکومت آئی ہے، اسرائیل اس پر بھی حملے سے باز نہیں آ رہا۔ وزیر دفاع نے کہا اسامہ بن لادن امریکی پروڈکٹ تھا، اس کو سوڈان سے سی آئی اے کے ڈائریکٹر لائے تھے۔ انہوں نے یہ بھی کہا امریکہ اور مغرب میں جو رائے عامہ بن رہی ہے، یہ اسرائیل کیلئے زیادہ خطرناک ہے، امریکہ اور باقی دنیا میں رائے عامہ اسرائیل کیخلاف ہو رہی ہے۔