UrduPoint:
2025-07-24@21:29:35 GMT

پاکستانی ٹیم کا چیمپئنز ٹرافی کا مختصر سفر، لیکن کیوں؟

اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT

پاکستانی ٹیم کا چیمپئنز ٹرافی کا مختصر سفر، لیکن کیوں؟

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 فروری 2025ء) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پہلے نیوزی لینڈ اور پھر بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد میزبان ٹیم ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے۔البتہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو اپنا آخری گروپ میچ 27 فروری کو بنگلادیش کے خلاف راولپنڈی میں کھیلنا ہے۔ اگر پاکستان کو اس میچ میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو اس کی ایونٹ میں میچ ہارنے کی ہیٹرک مکمل ہوجائے گی۔

دفاعی چیمپئین پاکستان گزشتہ ہفتے کراچی میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں اپنا پہلا میچ 60 رنز سے ہار گیا تھا۔ اس کے بعد اتوار کو روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں چھ وکٹوں سے شکست نے پاکستانی کرکٹ فینز کو شدید مایوس کر دیا۔

پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے امید کی جو آخری کرن تھی، وہ بھی بنگلہ دیش کی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد ختم ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو کھیلے گئے گروپ میچ میں اگر نیوزی لینڈ بنگلہ دیش سے شکست کھا جاتا تو گرین شرٹس کو ایک اور موقع مل سکتا تھا۔

سابق کپتان وسیم اکرم نے اے ایف پی کو بتایا، ''ہم گزشتہ چند سالوں سے ان کھلاڑیوں کو ٹرین کر رہے ہیں لیکن وہ نہ سیکھ رہے ہیں اور نہ ہی ان کا کھیل بہتر ہو رہا ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ یہ ایک بڑی تبدیلی کا وقت ہے۔

ہمیں اپنے ڈومیسٹک کرکٹ کے نظام کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم معیاری کرکٹرز پیدا کر سکیں۔

پاکستانی کھلاڑیوں کی بین الاقوامی سطح کی کرکٹ کے لیے عدم تیاری کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ میں مسابقت کی کمی اور غیر معیاری پچز کو زمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ بورڈ، کوچنگ ٹیموں اور سلیکشن پینلز میں بار بار کی جانے والی تبدیلیوں سے بھی اس کھیل کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔

مبصرین کے مطابق ایسی تبدیلیاں اکثر سیاسی ہوتی ہیں اور ان میں میرٹ کا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا۔

سابق کپتان راشد لطیف نے اے ایف پی کو بتایا، ''میں پاکستان کرکٹ کی حالت سے بہت افسردہ ہوں۔

ہمیں میرٹ کا خیال رکھنا ہوگا اور کھیل کی انتظامیہ میں پیشہ ور افراد کو لانا ہوگا نہ کہ سیاسی بنیادوں پر لوگوں کی بھرتی کرنا ہوگی۔‘‘

ان کا ماننا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ، سلیکشن کمیٹی اور ٹیم کے کپتان کی بار بار تبدیلیاں مناسب سیٹ اپ اور ٹیم بنانے میں ناکامی کا سبب ہے۔

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے ایونٹ کو پاکستان پہنچنے میں 29 سال لگے اور اس کے لیے پاکستان میں خصوصی سکیورٹی انتظامات کیے گئے۔ تاہم تمام تیاریوں کی باوجود ٹیم کی تیاری میں کمی نمایاں تھی۔

راولپنڈی میں مقیم 26 سالہ عمر سراج نے کہا، ''ہم پرجوش تھے کہ آخر کار ایک بین الاقوامی ایونٹ ہمارے ملک میں واپس آ یا ہے لیکن یہ خوشی بہت مختصر تھی۔

‘‘

"پاکستان کے مداح ہونے کا سب سے مشکل حصہ یہ ہے کہ آپ دوسری ٹیموں کے ہارنے کے لیے دعا کرتے ہیں،" انہوں نے ہنستے ہوئے کہا۔ "یہ تکلیف دہ ہے.

میں رنجیدہ ہوں."

پاکستان کا کسی بھی انٹرنیشنل کرکٹ ایونٹ میں ایسی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا کوئی نئی بات نہیں ہے۔ 2023 میں کھیلی گئی ایک روزہ میچوں کی سیریز میں بھی قومی ٹیم پہلے مرحلے میں باہر ہوگئی تھی۔

اس کے علاوہ پچھلے سال امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ایک ہی مرحلے میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کا چاروں شانے چت ہوجانا کوئی پرانی بات نہیں۔ اس ایونٹ کا فاتح بھی بھارتے ہی رہا تھا۔پاکستان گزشتہ ماہ ویسٹ انڈیز کے ساتھ ہوم سیریز ڈرا کرنے کے بعد ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی عالمی رینکنگ میں میں نویں اور آخری نمبر پر رہا۔

ر ب/ ش ر (اے ایف پی)

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نیوزی لینڈ کے ہاتھوں کے لیے کے بعد

پڑھیں:

ٹی 20 سیریز، تیسرے میچ میں بنگلہ دیش کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج شیر بنگلہ اسٹیڈیم ڈھاکا میں کھیلا جا رہا ہے،  میزبان ٹیم کو سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

بنگلہ دیشی کپتان لٹن داس نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے تاکہ پاکستانی بلے بازوں کی خراب فارم کا فائدہ اٹھایا جا سکے۔ پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ ٹیم ابتدائی میچز میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکی، لیکن آخری میچ میں جیت کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔

پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں: فخر زمان کی جگہ صاحبزادہ فرحان اور خوشدل شاہ کی جگہ حسین طلعت کو شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کو بنگلہ دیش کے خلاف پہلی بار ٹی 20 سیریز میں شکست کا سامنا ہے۔ ابتدائی دونوں میچوں میں پاکستانی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام رہی، پہلے میچ میں ٹیم 110 رنز پر ڈھیر ہو گئی، جبکہ دوسرے میچ میں 134 رنز کا ہدف بھی حاصل نہ کر سکی۔

پاکستان کو آج کے میچ میں کامیابی حاصل کر کے کلین سوئپ کی خفت سے بچنے کا چیلنج درپیش ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • تیسرے ٹی 20میں شاہینوں کا پلٹ کا وار، بنگلادیش کو شکست دے کر پاکستان وائٹ واش سے بچ گیا
  • شاہینوں کا پلٹ کا وار، بنگلہ دیش کو 74 رنز سے شکست دیدی
  • ٹی 20 سیریز، تیسرے میچ میں بنگلہ دیش کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان سہ ملکی سیریز پر اہم پیشرفت
  • یوکرین کا زیلنسکی-پیوٹن براہِ راست مذاکرات کا مطالبہ، روس کی مختصر جنگ بندی کی تجویز
  • بھارت کو 4 گھنٹے میں ہرا دیا، دہشتگردی کو 40 سال میں شکست کیوں نہیں دی جا سکی؟ مولانا فضل الرحمن
  • ’حکومتِ پاکستان غریب شہریوں کے لیے وکلاء کی فیس ادا کرے گی‘
  • پاکستان ویمنز کرکٹ کا آئرلینڈ کے خلاف 15 رکنی اسکواڈ اعلان
  • دوسرا ٹی 20،بنگلا دیش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دیکر سیریز جیت لی
  • دوسرا ٹی 20: پاکستان کا بنگلادیش کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ