فی کلو مرغی کے گوشت اور انڈوں کی قیمت کیا ؟جانیں
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، شہر لاہور میں برائلر مرغی کی قیمت برقرار ہے۔
سرکاری نرخنامے کے مطابق مرغی کا گوشت 790روپے کلو ہے اور قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا ہے جبکہ زندہ برائلر مرغی 520 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔
دوسری جانب لاہور میں انڈوں کی فی درجن قیمت میں دو روپے کا اضافہ ہونے سے انڈے 274 روپے درجن ہو گئے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
ذیابیطس میں مبتلا افرادشدید گرمی میں کن مشروبات کا استعمال کرسکتے ہیں؟جانیں
دنیا بھر میں گرمی اپنا زور دکھا رہی ہے کہیں ہیٹ ویو کی صورتحال تو کہیں سورج کی تپش جھلسا دینے والی ہے۔ ایسے میں ایک صحت مند انسان تو مختلف ٹھنڈے میٹھے مشروبات کا استعمال کرکے کچھ حد تک گرمی پر قابو پاسکتا ہے لیکن مسئلہ ذیابیطس میں مبتلا افراد کا ہے۔
ایسے مریض خون میں شوگر کی سطح میں اضافے کے باعث میٹھے مشروبات کے استعمال سے ڈرتے ہیں لیکن پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔کیونکہ آج ہم آپ کو چند ایسے مشروبات بتائیں گے جو شوگر کے مریض بھی استعمال کرسکتے ہیں۔
چھاچھ:چھاچھ یا مصالحے دار بٹر ملک بھی شوگر کے مریض استعمال کرسکتے ہیں۔دہی سے بننے والے اس مشروب میں کاربوہائیڈریٹ کم اور اچھے بیکٹیریا زیادہ مقدار میں ہوتے ہیں جبکہ اس کے استعمال سے ہاضمے میں بھی مدد مل سکتی ہے اور یہ جسم کو پانی کی کمی سے بھی بچاتا ہے۔ یہ ذیابیطس کے مریضوں کے لئے بہترین مشروب ہے، جس میں ذائقے کے لئے بھنا ہوا زیرہ پاو¿ڈر، تازہ دھنیا اور چٹکی بھر کالا نمک بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔
ناریل کا پانی:ناریل کے پانی کی خوبیوں سے سب ہی واقف ہیں جو گرمی لگنے سے بچاتا ہے، ناریل کا پانی پوٹاشیم اور الیکٹرولائٹس کا ایک بڑا ذریعہ ہے، یہ جسم میں سیال کے توازن کو برقرار رکھنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ناریل کے پانی کا استعمال اگر اعتدال سے کیا جائے تو یہ آپ کے خون میں شوگر کی سطح کو بڑھنے نہیں دے گا۔
آملہ جوس: آملہ کا جوس وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور ہوتا ہے جو قوت مدافعت کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔تازہ آملے کے رس کو پانی میں ملا کر استعمال کریں اور ذائقے کیلئے اس میں کالا نمک یا پودینہ بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔
ستو:ستو جسم کو ٹھنڈا اور تازگی دیتا ہے جس کے بہت سے فوائد ہیں، ستو کے شربت کو شوگر کے مریض بھی استعمال کرسکتے ہیں کیونکہ اس میں گلیسیمک انڈیکس کی مقدار کم ہوتی ہے، جو ذیابیطس کے مریضوں کیلئے پریشانی کی بات نہیں۔
ستو کو ٹھنڈے پانی میں مکس کرکے اس میں لیموں، نمک اور بھنا ہوا زیرہ ڈال کر استعمال کرسکتے ہیں۔