رمضان المبارک کی آمد آمد، چینی کی قیمتیں آسمان چھونے لگیں
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
رمضان المبارک کی آمد آمد چینی کی قیمتیں بے لگام ہوگئیں،گزشتہ ڈیڑھ مہینے میں چینی کی قیمت 30 سے 40 روپے تک بڑھی ہے۔
ایکسپورٹ کی اجازت ملنے کے بعد مقامی مارکیٹ میں چینی کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ ایک سے ڈیڑھ مہینے کے دوران چینی کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہےاور چینی 30 سے 40 روپے تک مزید مہنگی ہوئی ہے،اس وقت چینی اوپن مارکیٹ میں 160 سے 170 روپے تک فروخت ہورہی ہے ۔
ٹریڈرز نے کہا کہ حکومت مقامی مارکیٹ کی ضرورت اور قیمت کو پہلے مدنظر رکھے ،پھر ایکسپورٹ کی اجازت دے ،جبکہ صارفین نے حکومت سے اوپن مارکیٹ کیلئے چینی کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے ۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: چینی کی
پڑھیں:
پاکستان میں سونا آج پھر مزید مہنگا، نئی قیمت کیا ہوگئی؟
آج بھی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 500 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
قیمت میں اضافے سے فی تولہ سونا 3لاکھ 51 ہزار روپے کی سطح پر آگیا اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار روپے بڑھ کر 3لا کھ 925روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 38روپے کے اضافے سے 3ہزار 466روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 33روپے کے اضافے سے 2ہزار 971روپے کی سطح پر آگئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ایک روزہ وقفے کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 35ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 326ڈالر کی سطح پر آگئی۔