ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
کراچی:
معیشت میں طلب برقرار رہنے، بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کے دباؤ اور پاکستان میں خدمات انجام دینے والی غیرملکی کمپنیوں کی زرمبادلہ کی طلب بڑھنے سے منگل کو بھی روپے کی نسبت ڈالر تگڑا رہا۔
جنوری میں کرنٹ اکاؤنٹ دوبارہ خسارے میں آنے سے روپے پر دباؤ بڑھا۔ برآمدات میں نمو محدود ہونے سے بھی ڈالر مضبوط ہوا۔ آذربائیجان کے ساتھ 2ارب ڈالر مالیت کے سرمایہ کاری پلان کے معاہدے سمیت دیگر مثبت معاشی اشاریوں کو مارکیٹ نے نظرانداز رکھا۔
انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے بیشتر دورانیے کے دوران ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 20 پیسے کی کمی سے 279 روپے 46 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔
بعدازاں سپلائی میں قدرے بہتری آنے کے بعد مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر صرف 01 پیسے کے اضافے سے 279 روپے 67 پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 07پیسے کے اضافے سے 281روپے 27پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈالر کی قدر پیسے کی
پڑھیں:
لاہور: پارکنگ سائٹس پر اوورچارجنگ کا سلسلہ جاری، شہری لُٹنے لگے
سٹی42:لاہور پارکنگ کمپنی کی منظور شدہ سائٹس پر اوورچارجنگ کا سلسلہ نہ رک سکا، شہریوں سے سرکاری نرخ سے تین گنا زائد رقم وصول کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انارکلی بازار سمیت متعدد مقامات پر پارکنگ فیس کے نام پر شہریوں سے من مانے نرخ وصول کیے جا رہے ہیں۔ موٹرسائیکل کی پارکنگ کے لیے 30 سے 40 روپے جبکہ کار پارکنگ کے لیے 40 کے بجائے 100 روپے تک وصول کیے جا رہے ہیں۔
کوٹ رادھا کشن: 13 سالہ لڑکی کا لرزہ خیز قتل، حنا پرویز بٹ کا نوٹس
شہریوں کا کہنا ہے کہ اوورچارجنگ کے باوجود انہیں پارکنگ پرچی بھی نہیں دی جاتی، اور جب پرچی کا مطالبہ کیا جائے تو "پرچی ختم ہو گئی ہے" جیسا بہانہ کر دیا جاتا ہے۔