آسکرز 2025: ہم کیا جانتے ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک—امریکہ میں لاس اینجلس میں لگنے والی حالیہ آگ کے باوجود ایوارڈ سیزن جاری ہے اور اب سب کی نظریں 97ویں اکیڈمی ایوارڈز پر جمی ہوئی ہیں۔
رواں برس گریمی سے لے کر دیگر بڑے ایوارڈز شوز کی تقریبات میں لاس اینجلس آتش زدگی سے متاثرہ افراد کی مدد کا عہد کیا گیا تھا۔اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز نے بھی اپنے ممبران اور فلمی برادری کی بحالی میں مدد کا عہد کیا ہے۔
لاس اینجلس وائلڈ فائر کی وجہ سے آسکرز کی نامزدگیوں کا اعلان بھی دو بار ملتوی کیا گیا تھا۔ لیکن
ہالی وڈ کے سب سے بڑے ایوارڈز آسکرز کی تقریب اپنے مقررہ وقت یعنی دو مارچ کو لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں منعقد ہو گی۔
تقریب کو امریکی ٹیلی ویژن نیٹ ورک ‘اے بی سی’ پر براہِ راست نشر کیا جائے گا۔
آسکرز کی میزبانی امریکی ٹیلی وژن میزبان اور کامیڈین کونن او برائن کریں گے۔ کامیڈین پہلی بار اکیڈمی ایوارڈز کی میزبانی کرنے جا رہے ہیں۔
کامیڈین کونن او برائن ان ہالی وڈ اسٹارز میں شامل ہیں جن کا گھر لاس اینجلس میں لگنے والی آگ کی نذر ہو گیا تھا۔
آسکرز میں کون پرفارم کرے گا؟
اکیڈمی نے اعلان کیا ہے کہ پچھلے سالوں کے برعکس اس بار اوریجنل سونگ کی کیٹیگری کے لیے نامزد گانوں کی پرفارمنس نہیں پیش کی جائے گی۔
تقریب کے پروڈیوسرز نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ اس سال آسکرز میں دوجا کیٹ، لیزا اور آریانا گرینڈے سمیت دیگر فن کار پرفارم کریں گے۔
دوسری جانب سب کی نظریں آسکرز کی شام کے سب سے بڑے ایوارڈ یعنی بہترین فلم کے ایوارڈ پر جمی ہوئی ہیں۔
بہترین فلم کی کیٹیگری کے لیے 10 فلموں کے درمیان مقابلہ ہے۔ ان فلموں میں انورا، دی بروٹلسٹ، آ کمپلیٹ ان نون، کونکلیو، ڈیون: پارٹ ٹو، امیلیا پیرز، آئی ایم اسٹل ہیئر، نکل بوائز، دی سبسٹینس اور وکڈ شامل ہیں۔
بہترین فلم کا ایوارڈ کسے ملے گا؟ اس سوال کا جواب دینا مشکل ہے۔ لیکن اس وقت ‘انورا’ سبقت حاصل کر چکی ہے۔ ‘انورا’ نے پروڈیوسرز گلڈ، ڈائریکٹرز گلڈ اور انڈیپینڈنٹ اسپرٹ ایوارڈز میں اعلیٰ ایوارڈز اپنے نام کیے ہیں۔
بہترین فلم کی دوڑ میں انورا کے علاوہ کونکلیو، دی بروٹلسٹ، آ کمپلیٹ ان نون اور امیلیا پریز کے جیتنے کی بھی امیدیں ہیں۔
بہترین اداکارہ کے ایوارڈ کے لیے فلم ‘دی سبسٹینس’ کی ڈیمی مور کو فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ لیکن بافٹا اور انڈییپنڈنٹ اسپرٹ ایوارڈز میں ‘انورا’ کے لیے مائیکی میڈیسن کی جیت نے مقابلے کو مزید سخت بنا دیا ہے۔
دوسری جانب بہترین اداکار کے ایوارڈ کے لیے ‘دی بروٹلسٹ’ کے ایڈریئن بروڈی کو مضبوط امیدوار سمجھا جا رہا ہے۔ لیکن اسکرین ایکٹرز گلڈ ایوارڈ جیتنے والے ٹمیتھی شیلیمے انہیں سخت مقابلہ دے سکتے ہیں۔
اس خبر میں شامل معلومات خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ سے لی گئی ہیں۔
.ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: لاس اینجلس بہترین فلم آسکرز کی کے لیے
پڑھیں:
چین میں 32 ویں بین الاقوامی ریڈیو، فلم اور ٹیلی ویژن نمائش بی آئی آر ٹی وی 2025 کا آغاز
چین میں 32 ویں بین الاقوامی ریڈیو، فلم اور ٹیلی ویژن نمائش بی آئی آر ٹی وی 2025 کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 23 July, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چین کے قومی محکمہ برائے ریڈیو و ٹیلی ویژن اور چائنا میڈیا گروپ کی مشترکہ رہنمائی میں چائنا ریڈیو اور ٹیلی ویژن انٹرنیشنل اکنامک اینڈ ٹیکنیکل کوآپریشن کمپنی لمیٹڈ (سی بی آئی سی) کے زیر اہتمام 32 ویں بیجنگ بین الاقوامی ریڈیو ، فلم اور ٹیلی ویژن نمائش (بی آئی آر ٹی وی 2025 ) بیجنگ میں شروع ہوئی جو 26 جولائی تک جاری رہے گی۔ موجودہ نمائش چائنا انٹرنیشنل ایکسپوٹیشن سینٹر کے 50 ہزارمربع میٹر پر محیط 12 ہالوں کا احاطہ کرتی ہے، جس میں دنیا بھر میں 20 سے زائد ممالک اور خطوں سے 500 سے زائد نمائش کنندگان حصہ لے رہے ہیں۔
ان میں سے مختلف صنعتوں کے 100 سے زیادہ صف اول کے کاروباری ادارے موجود ہیں ، جو نمائش کنندگان کا 20فیصد سے زیادہ بنتے ہیں۔ نمائش میں 200 سے زیادہ بین الاقوامی اور70 سے زائد نئے نمائش کنندگان موجود ہیں جو بالترتیب 40فیصد اور 10 فیصد سے زیادہ ہیں۔ نئی ٹیکنالوجیز، نئی مصنوعات اور نئی ایپلی کیشنز کی پہلی نمائش کا تناسب تقریباً 80فیصد تک پہنچا ہے.
اطلاع کے مطابق “سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کے ذریعے مین اسٹریم میڈیا میں نظامی اصلاحات کو فروغ دیاجائے” کے موضوع کے ساتھ ، چائنا میڈیا گروپ حالیہ برسوں میں تکنیکی جدت طرازی اور اطلاق کی کامیابیوں کو ظاہر کرنے پر توجہ مرکوز کررہا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین،2025 ایس سی او سولائزیشن ڈائیلاگ کا افتتاح چین،2025 ایس سی او سولائزیشن ڈائیلاگ کا افتتاح چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی مذاکرات سویڈن میں ہوں گے، ترجمان چینی وزارت تجارت اسلام آباد میں چینی مہنگی بیچنے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا بھرپور ایکشن اے ڈی بی کی پاکستان میں مہنگائی اور معاشی ترقی کی شرح نمو میں کمی کی پیشگوئی چین کے دیہی علاقوں میں لاجسٹکس انڈسٹری کی تخلیقی ترقی: دیہی احیاء کا بہترین ماڈل چین قواعد پر مبنی کثیرالجہتی تجارتی نظام کے مشترکہ تحفظ کے لیے کام کرے گا ، چینی وزارت تجارتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم