حماس کا عباس ملیشیا سے شرمناک اقدامات فوری روکنے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
ایک بیان میں حماس نے نشاندہی کی کہ عباس ملیشیا کی طرف سے فلسطینی مزاحمتی کارکنوں اور رہنماؤں کے خلاف انتقامی حربے ایک ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب دوسری جانب صہیونی فوج فلسطینیوں کے خلاف منظم جرائم کی مرتکب ہو رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے فلسطینی اتھارٹی کے وفادار فورسز کے شرمناک اقدامات کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے فلسطینیوں کی صفوں کو متحد کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ اس شدید اسرائیلی حملے کا مقابلہ کیا جا سکے جس کا نشانہ فلسطینی عوام تمام جگہوں پر ہیں جہاں وہ موجود ہیں۔ حماس نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا کہ عباس ملیشیا کی طرف سے جنین بٹالین میں جماعت کے رہ نما محمود جبارین کی گرفتاری اور ان کے ساتھ بدسلوکی اور حملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ عباس ملیشیا تمام سرخ لکیروں کو عبور کر رہی ہے۔ انہیں چوکوں میں کھینچا جا رہا ہے جو قومی اور معاشرتی ماحول کو خطرہ لاحق ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ فلسطینی اتھارٹی کی وفادار ملیشیا سروسز مغربی کنارے میں سیاسی گرفتاریاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ عباس ملیشیا کے عناصر مزاحمت کاروں کی منظم انداز میں توہین کرتی ہے جس کے مناظر بار بار سامنے آتے رہے ہیں۔
حماس نے نشاندہی کی کہ عباس ملیشیا کی طرف سے فلسطینی مزاحمتی کارکنوں اور رہنماؤں کے خلاف انتقامی حربے ایک ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب دوسری جانب صہیونی فوج فلسطینیوں کے خلاف منظم جرائم کی مرتکب ہو رہی ہے۔ حماس نے مزید کہا کہ جبارین کی گرفتاری کا واقعہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے، کیونکہ اتھارٹی کی وفادار ملیشیانے اس سے قبل مغربی کنارے میں فلسطینی خواتین پر حملہ کیا ہے۔ سیاسی خلاف ورزیوں کے ایک حصے کے طور پر عوامی سرگرمیوں کو دبایا ،صحافیوں پر حملہ کیاگیا اور ان میں سے کئی کو گرفتار کیا ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی فورسز نے قابض اسرائیلی فوج کو مطلوب مزاحمت کار محمود جباین کو شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے جنین کیمپ سے اغواء کر کے ان پر حملہ اور ان کی توہین کی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ اتھارٹی کی سکیورٹی فورسز جبارین کو وحشیانہ انداز میں اغوا کرنے سے پہلے اس جگہ کو گھیرے میں لے لیا گیا اور ان کی ذلت آمیز گرفتاری کی ویڈیو جاری کی گئی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہ عباس ملیشیا اتھارٹی کی کے خلاف اور ان
پڑھیں:
بھارتی اقدامات کے خلاف اسلام آباد میں انڈین ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ
بھارتی اقدامات کے خلاف اسلام آباد میں انڈین ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)بھارتی اقدامات کے خلاف انڈین ایمبیسی کے خلاف مظاہرہ ،مظاہرین میں خواتین کی بھی بڑی تعداد شریک ،مظاہرین ڈپلومیٹک انکلیو کا گیٹ کھلوا کر انڈین ایمبسی تک جانے میں کامیاب۔ اس موقع پر مظاہرین نے بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپہلگام واقعہ، واگلہ بارڈر پر روایتی پریڈ محدود کرنے کا فیصلہ پہلگام واقعہ، واگلہ بارڈر پر روایتی پریڈ محدود کرنے کا فیصلہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی،بھارت خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے، شرجیل میمن پاکستان کا سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر عالمی فورمز سے رجوع کرنے کا فیصلہ بھارت کی اوچھی حرکت، حکومت پاکستان کا سوشل میڈیا اکاونٹ بلاک کر دیا عمران خان سے ملاقات، پی ٹی آئی رہنماوں کو داہگل اور گورکھ پور ناکے پر روک دیا گیا شواہد کے بغیر الزام تراشی بھارت کا وطیرہ ہے،پہلگام میں سیاحوں پر حملے کی مذمت کرتے ہیں ، سعد رفیقCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم