شعیب اختر نے بابراعظم کو ’’فراڈ‘‘ قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
کراچی:
پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بابراعظم کو فراڈ قرار دے دیا۔
ایک ٹی وی شو کے دوران شعیب اختر نے کہا کہ ہم اکثر بابراعظم اور ویراٹ کوہلی کا موازنہ کرتے ہیں مگر میں آپ سے پوچھتا ہوں کہ کوہلی کا ہیرو کون ہے؟
انہوں نے بتایا کہ ان کے آئیڈل سچن ٹنڈولکر ہیں، جنہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں سنچریوں کی سنچری مکمل کی ہے، کوہلی بھی اسی مقام تک پہنچنے کے لیے کوشاں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ کو معلوم ہے کہ بابراعظم کا رول ماڈل کون ہے؟ میں یہاں پر کسی پلیئر کا نام نہیں لینا چاہتا مگر آپ نے غلط رول ماڈلز منتخب کر رکھے ہیں، آپ کی سوچ ہی غلط ہے، آپ شروع سے ہی ایک فراڈ ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں 26 بالز پر صرف 23 رنز بنانے کی وجہ سے بابراعظم شدید تنقید کی زد میں ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بابراعظم ٹی 20 کے بادشاہ بن گئے، روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا، نیا ریکارڈ قائم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹی20 میچ میں وہ دنیا کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے۔ انہوں نے بھارتی کپتان روہت شرما کا کئی سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 3 میچوں کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں میزبان ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے مہمانوں کو 9 وکٹوں سے باآسانی شکست دی۔ جنوبی افریقا کی ٹیم 111 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، جس کا تعاقب قومی ٹیم نے صرف 14 ویں اوور کی پہلی گیند پر مکمل کرلیا۔
نوجوان بلے باز صائم ایوب نے اپنی فارم دوبارہ حاصل کرتے ہوئے 38 گیندوں پر 71 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، جس میں 6 چوکے اور 5 شاندار چھکے شامل تھے۔
بولنگ کے شعبے میں سلمان مرزا نے تباہ کن کارکردگی دکھائی۔ انہوں نے 4 اوورز میں صرف 14 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ فہیم اشرف نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ سلمان مرزا کو بہترین بولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
اگرچہ بابر اعظم نے صرف 18 گیندوں پر 11 رنز بنائے، لیکن یہ اننگز ان کے کیریئر کے لیے تاریخی ثابت ہوئی۔ اس مختصر اننگز کے دوران انہوں نے ٹی20 کرکٹ میں 4 ہزار 234 رنز مکمل کر لیے اور روہت شرما کے 4 ہزار 231 رنز کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔
بابر نے یہ سنگ میل صرف 130 میچوں اور 123 اننگز میں 39.57 کی اوسط سے حاصل کیا۔
بابر اعظم کے ٹی20 کیریئر میں اب تک 3 سنچریاں اور 36 نصف سنچریاں شامل ہیں جب کہ ان کا اسٹرائیک ریٹ 128.77 ہے۔ دوسری جانب روہت شرما نے 159 میچوں میں 151 اننگز کھیل کر 32.05 کی اوسط سے 4 ہزار 231 رنز بنائے تھے۔
ٹی20 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر بھارتی اسٹار ویرات کوہلی ہیں، جنہوں نے 117 اننگز میں 4 ہزار 188 رنز بنائے۔ انگلینڈ کے جوز بٹلر 3 ہزار 869 رنز کے ساتھ چوتھے جب کہ آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ 3 ہزار 710 رنز کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔
پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان بھی اس فہرست میں نمایاں ہیں۔ انہوں نے 106 میچوں میں 47.41 کی اوسط سے 3 ہزار 414 رنز بنا کر خود کو ٹی20 کے صفِ اول بیٹرز میں شامل کرلیا ہے۔