گلگت بلتستان میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
بلتستان کے چاروں اضلاع، استور اور بابوسر ٹاپ اور دیوسائی میں شدید برفباری ہو رہی ہے جبکہ گلگت اور مضافات میں گزشتہ رات سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جی بی کے پہاڑی علاقوں میں ایک سے تین فٹ تک برف پڑ چکی ہے، دیوسائی میں تین فٹ سے زائد کی برفباری ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شدید برفباری اور بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بلتستان کے چاروں اضلاع، استور اور بابوسر ٹاپ اور دیوسائی میں شدید برفباری ہو رہی ہے جبکہ گلگت اور مضافات میں گزشتہ رات سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جی بی کے پہاڑی علاقوں میں ایک سے تین فٹ تک برف پڑ چکی ہے، دیوسائی میں تین فٹ سے زائد کی برفباری ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران برفباری اور بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ دوسری جانب شاہراہ قراقرم کوہستان کے مقام پر بلاک ہے۔ جگلوٹ سکردو روڈ کھلا ہے تاہم مقامی انتظامیہ نے الرٹ جاری کرتے ہوئے غیر ضروری سفر سے پرہیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بارشوں کا سلسلہ جاری دیوسائی میں تین فٹ
پڑھیں:
بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے پوری قوم متحد ہے، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان
وزیر اعلی گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ بھارت میدانی، فضائی و ڈیجیٹل جنگوں سے بدترین شکست کھانے کے بعد اب آبی جارحیت کے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے اور پاکستانی قوم اس جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑی ہے اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارت کی ہٹ دھرمی اس کیلئے مہنگا ثابت ہو گی، بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے پوری قوم متحد ہے، ہمالیہ کے پہاڑوں سے لیکر کراچی کے ساحل تک ایک ایک وجود بھارتی ہٹ دھرمی کا سخت جواب دے گا۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ بھارت میدانی، فضائی و ڈیجیٹل جنگوں سے بدترین شکست کھانے کے بعد اب آبی جارحیت کے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے اور پاکستانی قوم اس جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑی ہے اور خاص کر گلگت بلتستان تو شہداء کی سرزمین ہے، یہاں کے لالک جان، کرنل راشد کریم شہید، کرنل مجیب شہید اور میجر وہاب شہید جیسے سپوتوں نے سینے پر گولی کھا کر دشمن کا مقابلہ کیا ہے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ بھارت پاکستان کے حوالے سے کسی غلط فہمی میں نہ رہے ، آج کا پاکستان بھارت اور اسکے گٹھ جوڑ دشمن طاقتوں کو نیست و نابود کرنے کیلئے کافی ہے۔